Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم عمران خان سے مفتی تقی عثمانی کی ملاقات

Now Reading:

وزیراعظم عمران خان سے مفتی تقی عثمانی کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان کی معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی سے وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم کی عالم دین مفتی تقی عثمانی سے ملاقات میں آزادی مارچ اور مسئلہ کشمیر سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مفتی تقی عثمانی کی وزیراعظم سے ملاقات گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کرائی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مفتی تقی عثمانی پرحملے کے بعد وزیراعظم سے یہ ان کی پہلی ملاقات ہے جبکہ گزشتہ روز وزیراعظم کی علماء کرام سے ملاقات میں مفتی تقی عثمانی کچھ نجی وجوہات کے باعث شرکت نہیں کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِاعظم عمران خان کی جید علمائے کرام اور مشائخ عظام کے وفد سے ملاقات ہوئی تھی،جس میں ملکی استحکام و تعمیر و ترقی کیلئے موجودہ حکومت کے اقدامات اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی تھی۔

Advertisement

ملاقات میں علمائے کرام اور مشائخ نے وزیرِ اعظم کی اقوام متحدہ میں کی جانے والی تاریخی تقریر پر خراجِ تحسین بھی پیش کیا تھا۔

علمائے کرام کے وفد سے ملاقات میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات مبارکہ تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ  ہے اور اس کی پیروی کرکے ہم اپنی زندگیوں کو سنوار سکتے ہیں اور کامیابیوں کی منازل طے کر سکتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے اقوام عالم میں اپنا مقام حاصل کرنا ہے اور عظیم قوم بننا ہے تو ہمیں ریاست مدینہ کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہوگاکیونکہ پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر ڈھالنے کا خواب ان کا دیرینہ مشن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نکاح نامے کی شرائط سے متعلق سپریم کورٹ نے فیصلہ جاری کر دیا
محکمہ ایکسائز سرکاری ملازمین کے بجائے پرائیویٹ افراد کے حوالے
کسی پر الزام تراشی نہیں کر سکتے، اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا، وزیراعظم
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کے حوالے سے خبر بے بنیاد قرار
حکومت بلوچستان کا انوکھا اقدام، انتخابات میں شکست خوردہ 2 امیدوار بھی کابینہ میں شامل
وزیراعظم کی شہر قائد میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر