Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی نمائندہ برائے افغانستان کی وزیر اعظم سے ملاقات

Now Reading:

امریکی نمائندہ برائے افغانستان کی وزیر اعظم سے ملاقات
pm meets zalmay khalil zad
Advertisement

وزیراعظم عمران خان کی امریکی خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے نے امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد سے کہا کہ افغان امن عمل کے لیے پاکستان نے گزشتہ سال مخلصانہ کوششوں کا آغاز کیا اور چاہتے ہیں افغان تنازعے کا حل جلد نکل آئے۔

انکا کہنا تھا کہ امن کے لیے اب تک کی گئی کوششیں رائیگاں نہیں جانی چاہیں اور ایک اچھے دوست اور معاون کی طرح پاکستان افغانستان میں امن کے لیے ہمیشہ تیار رہے گا کیونکہ افغانستان اور خطے میں ترقی، استحکام پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے۔

امریکی نمائندہ برائے افغانستان زلمے خلیل زاد افغانستان کے دورے کے بعد پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

دورہ پاکستان میں زلمے خلیل زاد اعلیٰ سول و عسکری شخصیات سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

Advertisement

زلمے خلیل زاد  وزیراعظم  عمران خان اوروزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملیں گے اور وہ  افغان مفاہمی عمل  کو ممکن بنانے کے لئے مشوروں اور تجاویز پر تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل زلمے خلیل  نے کابل میں افغان  چیف ایگزیکٹو سے ملاقات کی جس میں عبد اللہ عبد اللہ  اور زلمے خلیل نے ملک میں امن کے قیام کی ترجیح پر اتفاق کیا۔

انہوں نے دیرپا امن، تشدد میں کمی اور انٹراافغان ڈائیلاگ کے لئے سیز فائر پر زوردیا اور دیگر افغان رہنماؤں اور سیاسی شخصیات سے بھی ملاقاتیں بھی کیں۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا
پاکستان اور آذربائیجان کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں، شزہ فاطمہ
سعودی عرب میں کام کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری
ملٹی نیشنل سگریٹ کمپنیوں کی جانب سے کم ٹیکسز اداکرنے کے حوالے سے رپورٹ جھوٹ پر مبنی قرار
یکم اپریل سے پیٹرول مہنگا، ڈیزل معمولی سستا ہونے کا امکان
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر