Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان سے عمان کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات

Now Reading:

عمران خان سے عمان کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات
PM Met Chief of Oman Force

وزیراعظم عمران خان کی سلطنت عمان کی فورسز کے چیف آف سٹاف سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں دو طرف تعلقات، خطے ، تجارت اور ٹرانسپورٹیشن میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔

عمانی فورسز کے چیف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کی تقریر کی تعریف کی اور خلیج میں کشیدگی کو کم کرنے اور خطے میں عمران خان کے اقدام کو قابل تعریف قرار دیا۔

عمانی فورسز کے چیف نے سلطان قبوص بن سید کی طرف سے نیک خواہشات وزیراعظم کو پہنچائیں اور ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عمان کے مضبوط تعلقات ہیں۔

ملاقات میں عمانی فورسز کے چیف کا پاک عمان دفاعی تعاون، مشترکہ مشقوں پر اطمینان کا اظہار کیا اورعمانی قیادت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو دورہ عمان کی دعوت دی۔

Advertisement

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عمان کے خوشگوار اور قریبی تعلقات ہیں جبکہ ملاقات میں وزیراعظم نے عمانی فورسز کے چیف کو مقبوضہ کشمیر میں بدترین انسانی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 5  اگست سے مقبوضہ وادی میں کرفیو، لاک ڈاؤن کی صورتحال نے 80 لاکھ کشمیریوں کی زندگی کو متاثر کیا اور سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل ہی کشمیر مسئلے کا واحد حل ہے۔

واضح رہے اس سے قبل سلطنت آف عمان کے چیف آف اسٹاف کی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔

 جنرل قمرجاوید باجوہ سے لیفٹیننٹ جنرل احمد بن ہریت النباہی کی ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاک عمان دو طرفہ دفاعی تعلقات پر بھی با ت چیت کی گئی تھی۔

ااس موقع پر سلطنت آف عمان کے چیف آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی افواج نے دہشتگردی کی جنگ میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے ، پاک فوج کی کوششوں سے خطے میں استحکام ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر