Advertisement

وزیراعظم نےاحساس سیلانی لنگراسکیم کاافتتاح کردیا

imran-khan

وزیراعظم عمران خان نےاحساس سیلانی لنگراسکیم کاافتتاح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم نے احساس سیلانی لنگراسکیم پروگرام کاافتتاح کیاہے جس کے تحت نادراور ضروت مندافراد کومفت کھانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

اسکیم کے افتتاح کے موقع پروزیراعظم عمران خان نےاحساس سیلانی لنگر خانے میں خود بھی کھانا کھایا۔

اس موقع پر وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کہناہے کہ حکومت کی جانب سے نادر اور ضروتمند افراد کیلئےاسلام آباد سے شروع کی جانے والی اس اسکیم کوملک بھر میں پھیلایا جائے گا۔

انہوں نےکہا کہ وزیراعظم ضروتمندوں کیلئے خاص احساس رکھتے ہیں، وفاقی حکومت سیلانی ٹرسٹ کے تعاون سےپورے ملک میں مستحقین کیلئے پناہ گاہیں بنائی جارہی ہیں اور اس سلسلے میں سیلانی ٹرسٹ کے ساتھ مل کر اگلے سال 112 پناہ گاہیں بنائی جائیں گی۔

Advertisement

معاون خصوصی نے کہا کہ لنگر اسکیم حکومت  کےسماجی و فلاحی بہبودکے جامع پروگرام احساس کااہم جزوہے،اسلام آباد میں حکومت کے احساس سیلانی لنگر پروگرام کے تحت روزانہ 500افراد کومفت کھاناکھلایاجائے گا۔ اس وقت سیلانی ٹرسٹ کے ساتھ ساڑھے تین ہزارافراد کام کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر ثانیہ نشترنے کہاکہ وزیراعظم نے حکم دیا کہ کوئی کھلے آسمان تلے اوربھوکا نہ سوئے، وزیراعظم عمران خان عوام کی مشکلات کا احساس رکھتے ہیں۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ حکومتی اسکیم سےبننے والایہ لنگرخانہ صرف10دن میں تیارکیاگیا ہے، وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ لنگرخانوں میں معیاری کھانا فراہم کیاجائے۔

اس موقع پروزیراعظم عمران خان کاکہناتھا کہ احساس پروگرام غربت کم کرنے کا پروگرام ہے۔ احساس پروگرام کے تحت پورے کوشش کریں گے لوگ بھوکے نہ رہیں۔

وزیراعظم کا کہناتھاکہ احساس پروگرام کے تحت پہلے فیز میں 112لنگر تقسیم کیے جائیں گے۔انہون نے کہا کہ شوکت خانم بنانےکا کام شروع کیاتوخوش قسمتی سےاچھےلوگوں سے واسطہ پڑا۔

وزیراعظم کاکہناتھاکہ پوری کوشش کررہے ہیں کہ کاروباری طبقے کو فائدہ ہو، نیا پاکستان فلاحی ریاست ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version