Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر وزیراعظم ان ایکشن

Now Reading:

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر وزیراعظم ان ایکشن
imran

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک بھر میں مہنگائی پر اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک بھر میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے سے متعلق مشاورت کی گئی جبکہ پرائس کنٹرول کو فعال کرنے سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے اور عام شہری کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔

اجلاس میں ضروری اشیائے خوردونوش گندم، چینی، گھی، دالیں، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں کا جائزہ اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ گندم کی فراہمی، دستیابی اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کو منظم رکھنے کے حوالے سے صوبہ پنجاب، صوبہ خیبر پختونخواہ اور سندھ کے اقدامات کا جائزہ بھی لی گی۔

وزیرِ اعظم نے گندم اور آٹے کی قیمت کو مستحکم رکھنے کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی کوفی الفور تجاویز مرتب کرنے اور موثر فیصلے کرنے کی ہدایت کردی جبکہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کا حکم بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کو برؤے کار لاتے ہوئے اشیائے ضروریہ کے لئے ” درست قیمت ” اپیلیکیشن پر مبنی نظام متعارف کرایا جائے جبکہ صوبائی حکومتوں کو ایک ہفتے میں مربوط نظام وضع کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

Advertisement

اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا، معانین خصوصی سمیت سینئر حکام بھی شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار باردانہ کی خریداری کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی
پاکستان کےبیلسٹک میزائل پروگرام کےحوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا بیان
دیپال پور میں معمولی تلخ کلامی پر اوباش نوجوانوں کا کمسن بچوں پر وحشیانہ تشدد
جنہوں نے جھوٹ کی سیاست کی آج جیل میں پڑے ہیں، شرجیل میمن
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب کیلئے پولیس ان ایکشن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر