Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم نےنوازشریف کی صحت کے متعلق پنجاب حکومت سے تفصیلات طلب کرلی،فرودس عا شق

Now Reading:

وزیراعظم نےنوازشریف کی صحت کے متعلق پنجاب حکومت سے تفصیلات طلب کرلی،فرودس عا شق
مہنگائی میں کمی

  

فردوس عا شق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت کے متعلق پنجاب حکومت سے تفصیلات طلب کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ ان کے خاندان کے افراد کی منشاء کے مطابق انھیں علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

فردوس عا شق نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعا اور نیک تمناؤں کا بھی اظہارکیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صحت بہتر ہونا شروع ہوگئی ہے،اب ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 29 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو دو میگا کٹ لگانے کے بعد ان کا دوبارہ سی بی سی ٹیسٹ کیا گیا ،جس کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پلیٹ لیٹس کی تعداد 29 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی صحت تسلی بخش ہے تاحال ایسی بھی کوئی اطلاع نہیں ہے کہ میاں نواز شریف کے جسم کے کسی بھی حصے سے کسی قسم کی بلیڈنگ ہوئی ہو۔

Advertisement

سابق وزیراعظم کو طبیعت کی سخت خرابی کے بعد پیر کی رات نیب لاہور کے دفتر سے سروسز اسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا۔

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ شب کو خون کے نمونوں میں پلیٹ لیٹس کی تعداد 16 ہزار رہ گئی تھی جو اسپتال منتقلی تک مزید کم ہوکر 12 ہزار ہوگئی جبکہ صبح معلوم ہوا تھا کہ ان کی تعداد صرف دو ہزار رہ گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق سروسز اسپتال لاہور کے پرنسپل پروفیسر ایاز محمود کی سربراہی میں چھ رکنی میڈیکل بورڈ نواز شریف کا علاج کررہا ہے، جس میں ڈاکٹر کامران خالد، ڈاکٹر عارف ندیم ، ڈاکٹر فائزہ بشیر، ڈاکٹر خدیجہ عرفان اور ڈاکٹر ثوبیہ قاضی شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی نے27ویں آئینی ترمیم کو ووٹ دینے کی منظوری دے دی
27ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم، بل دوبارہ منظوری کیلئے سینیٹ جانے کا امکان
ہم جب بھی اقتدار میں آئے ان ترامیم کو واپس کریں گے، بیرسٹر گوہر کا اعلان
اسلام آباد دھماکہ؛ چین اور امریکہ سمیت عالمی برادری کی شدید مذمت
قومی اسمبلی کا اجلاس جاری؛ 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا امکان
ایف بی آر کا اے آئی کی مدد سے 70 لاکھ سے زائد انکم ٹیکس گوشواروں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ،
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر