جےیوآئی سندھ کے صدر اور ممبر مذاکراتی ٹیم راشد محمود سومرو کا وزیردفاع پرویز خٹک کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام (ف) 27 اکتوبر کوباہر نکل کر دکھائیں گے ۔
بول نیوز کے پروگرام اب بات ہوگی میں گفتگو کرتے ہوئے راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک کہتے ہیں اگر ملک کو نقصان پہنچا توذمے داری اپوزیشن پر ہوگی۔
انکا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس میں پرویز خٹک درخواست کم دھمکیاں زیادہ دے رہے تھے۔
انھوں نے مزید کہا کہ رعب کی زبان ہم نے سنی ہے نہ مانی ہے،ہم 27 اکتوبر کو نکل کر دکھائیں گے اور31اکتوبر کو اسلام آباد پہنچ کر دکھائیں گے۔
راشد محمود سومرو کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ پر حملہ ہوگا نہ پی ٹی وی پر حملہ ہوگا،سول نافرمانی ہوگی نہ ٹول ٹیکس کی مخالفت کریں گے۔
جےیوآئی سندھ کے صدر نے کہا کہ پچھلے 15 ملین مارچ کی طرح آزادی مارچ بھی پرامن ہوگا، ہم پرامن ہوکر اسلام آباد آئیں گے،پرامن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News