وسیم اختر احتجاج کیس میں باعزت بری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساوتھ انور علی شاہ کی عدالت نے مئیر کراچی وسیم اختر کو وزیر اعلی ہاوس پر احتجاج کیس میں باعزت بری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں پانی بحران حل کرنے کے مطالبہ کے لئے وسیم اختر نے 5 جون 2016 کو وزیر اعلی ہاوس کے سامنے احتجاج کیا تھا۔
8 جون 2016 کو ان کے خلاف تھانہ سول لائنز میں وزیر اعلی ہاوس پر حملہ توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے الزام کی ایف آئی آر کاٹی گئی تھی۔
عدالت نے جمعہ کوان کے وکیل ارشاد بندھانی کی درخواست پر مئیر کراچی وسیم اختر کو اس مقدمہ سے باعزت بری کر دیا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News