Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت کی افغان ہم منصب سے اہم ملاقات

Now Reading:

صدر مملکت کی افغان ہم منصب سے اہم ملاقات
pak afghan president meets on side line

صدر مملکت عارف علوی کی باکو میں افغان ہم منصب اشرف غنی سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع  کے مطابق ملاقات غیر جانبدار تحریک کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر منعقد ہوئی  جبکہ ملاقات میں افغان امن عمل اور  مفاہمت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے پاک افغان تعلقات کو بہتر بنانے اور خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔

اس موقع پر صدر مملکت نے بتایا کہ  پاکستان افغانستان کے مسئلے کا افغان عوام کے زریعہ افغان عوام کے لیے بات چیت سے حل کا حامی ہے اور پاکستان افغان مفاہمتی و امن عمل میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے دونوں ممالک کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے، انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آنے والے سالوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہونگے ۔

Advertisement

صدر مملکت نے حکومت پاکستان کی جانب سے مختلف شعبوں میں فراہم کی جانے والی معاشی امداد کا ذکر کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان افغانستان کی تعمیر نو میں کردار جاری رکھے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر