توہین عدالت: وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدلیہ مخالف پریس کانفرنس کرنے پر توہین عدالت نوٹس جاری کیا اسلام آباد ہائی کورٹ نے یکم نومبر کو طلب کرلیا۔
شو کاز نوٹس کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ریلیف دینے کے لیے شام کو خصوصی طور پر عدالت لگائی گئی۔ فردوس عاشق اعوان بتائیں کہ کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
یاد رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو ریلیف دینے کے لیے شام کو خصوصی طور پر عدالت لگائی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
