Advertisement

سندھ کابینہ اجلاس: خواجہ سراؤں کیلئے نوکریوں کا کوٹا مقرر

Transgenders- Jobs quota

سندھ کابینہ نے تمام سرکاری اداروں میں خواجہ سراؤں کیلئے نوکریوں کا کوٹا مقرر کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ سندھ کابینہ نے ٹرانسجینڈر (خواجہ سراؤں) کیلئے تمام سرکاری اداروں میں 0.5 فیصد نوکریوں کا کوٹا مقرر کرنے کی منظوری دےدی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو مرکزی دھارے میں لینا ہے، ہم انہیں معاشرے کے کارآمد لوگ بنانا چاہتے ہیں، میں آج انہیں کابینہ کی طرف سے کوٹا مقرر ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں، ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو اپنی تعلیم پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور سرکاری نوکریوں کی درخواست دینے کیلئے تمام کاغذات تیار رکھنے ہوں گے۔

سندھ کابینہ نے پاکستان ایگریکلچرل اینڈ اسٹوریج سروسز کارپوریشن (پی اے ایس ایس سی او) سے ایک لاکھ ٹن گندم خریدنے کی منظوری دیدی جس کی قیمت 844.50 فی 100 کلوگرام بیگ ہوگی۔ سندھ کابینہ نے گندم کی اشو پرائس 3450 روپے فی 100 کلوگرام بیگ مقرر کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں آٹے کی قیمت میں کمی لانا چاہتا ہوں، ہم کم سے کم غریب عوام کو روٹی تو سستی دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version