Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان2020ء میں سرمایہ کاری کیلئے موزوں ممالک میں سرفہرست ہوگا، عثمان بزدار

Now Reading:

پاکستان2020ء میں سرمایہ کاری کیلئے موزوں ممالک میں سرفہرست ہوگا، عثمان بزدار
کرپشن

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کی ملاقات ہوئی۔

اس موقع پراراکین اسمبلی نے وزیراعلی کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے اراکین اسمبلی کو مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کراائی۔

سردارعثمان بزدار نے کہا کہ کاروبارمیں آسانی کیلئے درجہ بندی میں 28درجے بہتری پاکستان کے روشن معاشی مستقبل کی دلیل ہے۔

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ عالمی بینک نے اپنی سالانہ ڈوئنگ بزنس رپورٹ میں حکومت کی اصلاحات کا اعتراف کیا ہے، پاکستان2020ء میں سرمایہ کاری کیلئے موزوں ممالک میں سرفہرست ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں معاشی اصلاحات کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آرہے ہیں، کاروبار میں آسانیاں لانے سے سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

Advertisement

سردارعثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب میں بزنس رجسٹریشن پورٹل کی وجہ سے کاروبار میں آسانیاں پیدا ہوئی ہیں، مستقبل کے بارے میں پائیدار معاشی فیصلوں کے بعد معیشت میں بہتری آنا شروع ہوگی۔

وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر تیمور خان بھٹی ، سبطین خان ، مہندر پال سنگھ ، جاوید اختر، فیصل فاروق چیمہ اور دیگر شامل تھے۔

واضح رہے اس سے قبل اوکاڑہ میں سول ریسٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ مارچ کرنے والے آئیں گے تو دیکھا جائے گا، مولانا کے بارے میں بات ہوچکی ہے اب ضرورت نہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ کابینہ کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیا جاتا ہےاور کابینہ میں ابھی تک کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ضرورت ہوئی تو کریں گے۔

سردار عثمان بزدار کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ کمشنر ساہیوال ڈویژن نے وزیراعلیٰ کو پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر