Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہورہائیکورٹ،وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

Now Reading:

لاہورہائیکورٹ،وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
عمران خان

عمران خان کی گاڑی کو ہائی کورٹ کے احاطے میں داخلے کی اجازت مسترد

عدلیہ مخالف تقاریرکرنے پروزیراعظم عمران خان کےخلاف توہین عدالت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائرکردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں درخواست ایڈووکیٹ محمد فیضان نصیر چوہان اور طاہر مقصود بٹ نے دائر کی۔

 درخواست میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کو فریق بنایا گیا ہےجس میں کہاگیاہے کہ وزیراعظم نےتقریر کرتے ہوئے عدلیہ کی کارکردگی پر تنقید کی۔

درخواستگزارنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نےتقریرکے ذریعےعدالتوں میں زیرسماعت اپوزیشن کے خلاف مقدمات پراثرانداز ہونے کی کوشش کی۔

درخواست گزارنے کہاکہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز اوران کے فیصلے پرتنقید کرنا توہین عدالت کےزمرے میں آتا ہے،سپریم کورٹ نے 2013 میں عمران خان کو عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔

Advertisement

درخواست گزارنے موقف اختیارکیاکہ عدلیہ مخالف بیان دینے پرسپریم کورٹ نے طلال چوہدری اور نہال ہاشمی سمیت دیگرسیاست دانوں کو سزائیں دی تھیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدلیہ مخالف بیان دینے پرعدالت وزیراعظم عمران خان کو پارلیمنٹ سےنااہل قرار دےاوروزیراعظم کے خلاف توہین کی کارروائی کا حکم دے کرانہیں ذاتی حیثیت میں طلب کرکے وضاحت مانگی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر