راجن پورمیں پولیس موبائل پرفائرنگ،5 افراد جاں بحق
راجن پور میں پولیس وین پراشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے2 پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر راجن پور کے نواحی علاقہ عربی ٹبہ کے قریب یہ واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران گھات لگائے مسلح افراد نے وین پر گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں وین میں سوار 2 پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ گولیوں کی زد میں آکر 3 افراد بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
پولیس حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
راجن پور پولیس کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں جبکہ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے لاشوں کو ایمبولنس میں ڈال کر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں مقتولین کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
پولیس حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ جاں بحق افراد میں 2 پولیس اہلکار ثقلین فرید اے ایس آئی اور علمدار شاہ شامل ہیں۔
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں لیکن ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
