Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوازشریف لندن میں پارک لین فلیٹس پہنچ گئے

Now Reading:

نوازشریف لندن میں پارک لین فلیٹس پہنچ گئے
سابق وزیراعظم

سابق وزیراعظم نوازشریف لندن میں پارک لین فلیٹس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کاعلاج گھر پرہوگاجبکہ شہباز شریف، ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان اور 2 ملازمین ان کے ہمراہ موجود رہیں گے۔

نوازشریف ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان اور2 ملازمین ان کے ساتھ پارک لین فلیٹس پہنچے ہیں۔اس سے قبل ڈاکٹرعدنان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پرپیغام دیتے ہوئے کہاکہ نوازشریف لندن پہنچ گئے ہیں، ان کا طیارہ “ایئرایمبولینس” ہتھیرو ایئرپورٹ‌ پر لینڈکرچکا ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف ایئرایمبولینس کےذریعے بیرون ملک روانہ ہوئے تھے، وہ ایئرایمبولینس میں براستہ دوحا لندن روانہ ہوئے ، شہباز شریف، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور 2 ملازمین ان کے ہمراہ ہیں۔

ذرائع نےبتایاکہ نوازشریف ایئرپورٹ کےوی آئی پی گیٹ سےباہرنکلےاور وہ پارک لین فلیٹس جارہےہیں جبکہ ان کاعلاج اسپتال نہیں لندن میں گھرپرہوگا۔

Advertisement

روانگی سے قبل نواز شریف کے تمام ضروری ٹیسٹ کئے گئے تھے ، جس کے بعد ڈاکٹرز نے پائلٹ کو اڑان بھرنے کے لئے کلیئرنس دی تھی۔

سابق وزیراعظم کی روانگی کے موقع پرائیرپورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، نواز شریف بذریعہ ایمبولینس علامہ اقبال ایئرپورٹ کےحج ٹرمینل پہنچے تھے، مریم نواز اور دیگر اہل خانہ بھی نوازشریف کے ہمراہ حج ٹرمینل پہنچے تھے۔

ایئر پورٹ پر نواز شریف، شہبازشریف ، ڈاکٹر عدنان،محمد عرفان،عابداللہ جان کے پاسپورٹ امیگریشن حکام کے حوالے کئے اور امیگریشن کا عمل مکمل کیا گیا جبکہ نواز شریف کی میڈیکل فائل قطر ایئرویز کے ڈاکٹرز کے حوالے کی گئی تھی ، ذرائع کا کہنا تھا کہ ایئرایمبولینس کے ڈاکٹرز نواز شریف کا بلڈپریشر،شوگر چیک کریں گے جبکہ نوازشریف کا سی بی سی ٹیسٹ بھی کیا جائےگا، ضروری ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹرز پائلٹ کو اڑان کی اجازت دی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
آرمی چیف عاصم منیر کی جانب سے شہیدکسٹمزحکام کو بھرپور خراج عقیدت
گورنر سندھ کی جانب سے اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد میں موٹر سائیکل اور چیک تقسیم
ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے، حافظ نعیم الرحمان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر