حکومت کی معاشی ٹیم کی میڈیا گفتگو کے دوران صحافیوں نے ٹماٹر کی قیمتوں کا معاملہ اٹھایا تو مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ کراچی میں ٹماٹر 17 روپے فی کلو ہیں، جس نے خریدنے ہیں وہ سبزی منڈی کراچی سے خرید لے۔
کراچی سمیت ملک بھرمیں سبزی کے بڑھتے داموں نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں مزید پیس ڈالا۔ڈالر سےمہنگا ٹماٹر تاریخ کی بلند ترین سطح پر فروخت ہونے لگا ہے
تفصیلات کے مطابق سبزی کی خریداری عوام پر بھاری ہوچکی ہے۔ پرائس کنٹرول کمیٹیاں سرکاری نرخ کا اطلاق کرانے میں بری طرح ناکام ہیں اور سبزی منڈی سمیت شہر بھر میں کہیں بھی سبزیوں کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد نہیں ہورہا۔ کراچی تا خیبر سبزی کی قیمتیں آسمان پر جاپہنچیں ہیں۔ ایک کلو ٹماٹر 300 روپے میں دستیاب ہے۔
ہری مرچ 100 روپے فی کلو،لہسن 300،ادرک 200 جبکہ پیاز 100 روپے کلو بک رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News