Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

قطر کے امیری گارڈ کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات

Now Reading:

قطر کے امیری گارڈ کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات
قطر

قطر کے امیری گارڈ کے کمانڈر میجر جنرل محمد ال شہوانی کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال پیش کیا گیا۔

اس موقع پر قطر کی فوج کے سربراہ کا پاک قطردفاعی تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار اور قطر کے امیری گارڈ کے کمانڈر میجر جنرل محمد ال شہوانی نے پاک فوج کے پروفیشنلزم کی تعریف بھی کی۔

واضح رہے اس سے قبل بھی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انجنیئرز سینٹر رسالپور کا دورہ کیا تھا۔

Advertisement

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف آپریشنز میں انجینئرز کور کی کارکردگی اور کردار کو سراہا تھا۔

Advertisement
Advertisement

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مختلف آپریشنز، قومی منصوبوں اور قدرتی آفات میں انجینئرز کور کا کردار قابل تعریف ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ انجنیئرز سینٹر رسالپور کے دورہ پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹننٹ جنرل معظم اعجازکو کرنل کمانڈنٹ انجینرز کے بیجز لگائے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سبکدوش کرنل کمانڈر لیفٹننٹ جنرل جاوید محمود بھی موجود تھے۔

Advertisement

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر آصف غفور نے کہا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے ملاقات کے لئے تہران پہنچ گئے تھے۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر میجر آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا  تھا کہ تہران کے دورے میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین سے ملاقات کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر