ملتان ، میپکو ٹیموں کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن

جاوید عنبر , بیورو ہیڈ بول نیوز

14th November, 2019

ملتان میں میپکو ٹیموں نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 92 بجلی چور پکڑلئے۔

ترجمان میپکو نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد یونٹس بجلی چوری کرنے پر17لاکھ30ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ملتان میں 6گھریلو،کمرشل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو10251یونٹس چوری کرنے پر196359روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ترجمان میپکو کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کے دوران ڈی جی خان میں 13گھریلوصارفین کو16644یونٹس چوری کرنے پر188221روپے جرمانہ، وہاڑی میں 10گھریلو صارفین کو13626یونٹس چوری کرنے پر279476روپے جبکہ بہاولپور میں 5گھریلواورکمرشل صارفین کو7895یونٹس چوری کرنے پر170900روپے جرمانہ اور ساہیوال میں 12 گھریلوصارفین کو11699یونٹس چوری کرنے پر189735روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ترجمان میپکو کا مزید کہنا تھا کہ کبکہ دیگر شہروں رحیم یار خان میں 9 گھریلوصارفین کو7461یونٹس چوری کرنے پر 130490روپے جرمانہ، مظفرگڑھ میں 12گھریلو اور کمرشل صارفین کو 9472یونٹس چوری کرنے پر 139385روپے جرمانہ جبکہ بہاولنگر میں 9گھریلواورکمرشل صارفین کو7556یونٹس چوری کرنے پر153259روپے جرمانہ اور خانیوال میں 16 گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو18728یونٹس چوری کرنے 282336 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ترجمان میپکو کا مزید کہنا تھا کہ بجلی چوروں کے خلاف  5مقدمات درج کرا دیئے گئے اور اس معاملے پر مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملتان میں میپکو ٹیموں نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 104 بجلی چور پکڑلئے تھے۔

ترجمان میپکو نے کہا تھا کہ ایک لاکھ 36ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے شخص پر24لاکھ13ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 16گھریلو، کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو17437یونٹس چوری کرنے پر358666 روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں ڈی جی خان میں12گھریلواورکمرشل صارفین،وہاڑی میں14 گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین ، بہاولپور میں 4گھریلو صارفین ،ساہیوال میں12 گھریلو صارفین، رحیم یار خان میں 12گھریلو صارفین، مظفر گڑھ میں15 گھریلو صارفین ، بہاولنگرمیں5 گھریلوصارفین جبکہ خانیوال میں20گھریلو اورٹیوب ویل صارفین کو جرمانہ کیا گیا تھا۔

وریشہ مسعود

ویب ایڈیٹر , بول نیوز


متعلقہ خبریں

سراج الحق

حکومت کے اپنے گھر میں آگ لگ گئی ہے ، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کے اپنے گھر میں آگ لگ گئی...

صادق سنجرانی

وزیر اعلی بلوچستان جام کمال ہی رہیں گے، صادق سنجرانی

چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بلوچستان میں وزیر اعلی اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے درمیان مسائل کے...

گورنر سندھ

گورنر سندھ سے وزیراعلی سندھ کی ملاقات

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ  کی گورنر ہائوس میں ملاقات...

امریکی سفارت خانے

اسلام آباد: 2 گاڑیوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی گاڑی اور کار کے تصادم کے نتیجے میں2 افراد جاں...


ضرور پڑھیں

الیکٹرک رکشہ

پاکستان میں بجلی سے چلنے والا الیکٹرک رکشہ تیار

پاکستان میں بجلی سے چلنے والا الیکٹرک رکشہ تیار کر لیا گیا ہے، اس رکشے کو لانچ...

مہوش

مہوش حیات کی ٹویٹ پر حکومت کا ایکشن

اداکارہ مہوش حیات کے ٹویٹ پر حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے...

ماہرہ خان

ماہرہ خان نے پتنگ اڑانا کس سے سیکھی؟

با لی ووڈ فلم ’رئیس‘‘پا کستا نی اداکارہ ماہرہ خان کے کیریئر کے لیے ٹرننگ پوائنٹ ثابت...

ایئرپورٹ کے واش روم میں مہوش حیات نے ایسا کیا دیکھ لیا؟

مہوش حیات نے کراچی ایئرپورٹ پر ناخوشگوار تجربے کو بیان کرتے ہوئے اسے قابل نفرت قرار دیا...