Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

غیرقانونی نمبرپلیٹ والی گاڑی کی نشان دہی ہوگئی،وزیراعلیٰ سندھ

Now Reading:

غیرقانونی نمبرپلیٹ والی گاڑی کی نشان دہی ہوگئی،وزیراعلیٰ سندھ
گاڑی

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہاہے کہ سوشل میڈیاپروائرل ہونے والی غیرقانونی نمبرپلیٹ والی گاڑی کی نشان دہی ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہناہے کہ انکوائری کے بعد پتا چلاکہ گاڑی  گورنر ہائوس کی ہےجس کی ایف آئی آر ہوگئی ہے۔

انہوں نےکہاکہ یہ گاڑی وزیراعلیٰ، وزیریا مشیر کی ہوگی، جب میں وزیراعلیٰ بنا ان سب کومیں نے رجسٹرڈ کروایاتھا۔ پہلے سی ایم ہائوس کا مونوگرام لگا کر وزیراعلیٰ ہائوس کی گاڑیاں استعمال ہوتی تھیں۔

 وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کاکہناتھاکہ میں گورنر سے بات کروں گا، یہ ساری گاڑیاں رجسٹرڈکروائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت کا انوکھا کارنامہ سامنے آیاہے۔ جعلی نمبر پلیٹ کی حامل گاڑی دن دیہاڑے کراچی کی سڑکوں پرگھومتی ہوئی نظر آئی۔

Advertisement

بی ایم ڈبلیو پر ٹویوٹا کرولا کار کی نمبر پلیٹ نصب تھی، ٹویوٹا سیلون کی نمبر پلیٹ بی ایم ڈبلیو پر لگائی گئی ہے۔

محکمہ ایکسائزکےریکارڈ کے مطابق مذکورہ ٹویوٹا کرولا انیس سے پچانوے میں رجسٹرڈ ہوئی۔ جعلی نمبر پلیٹ کی حامل گاڑی کے ساتھ پولیس اسکارٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس کے بعد شہریوں نے سندھ حکومت پر سخت تنقیدکی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدرمملکت نےترک چیف آف جنرل اسٹاف کو نشان امتیاز ملٹری کے اعزازسے نوازا
فیض آباد دھرنا کمیشن، شہباز شریف کا بیان سامنے آگیا
وفاق نے کےپی کو پیسےدینے بند کردیے، مزمل اسلم
میاں منشی اور سید مٹھا اسپتال میں کرپشن کا معاملہ، پنجاب حکومت کا کارروائی کا حکم
چینی باشندوں کی سیکیورٹی سے متعلق علیحدہ شعبہ قائم کیا جائے، آئی جی سندھ کی ہدایت
عدالت کا بشریٰ بی بی کا اینڈو سکوپی ٹیسٹ کروانے کا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر