اسلام آبادہائیکورٹ:فردوس عاشق اعوان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹادی گئی

اسلام آبادہائیکورٹ نےوزیراعظم کی معاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان کےخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔
تفصیلات کےمطابق فردوس عاشق اعوان توہین عدالت کیس کی کارروائی سے بچ گئیں۔
معاون خصوصی کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت پاکستانی شہری کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےکی۔
کمرہ عدالت میں سماعت کےدوران جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کاکہناتھاکہ ایکسل لوڈپر قانون کو اس کی روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ایکسل لوڈ کے قانون سے متعلق عدالت تفصیلی فیصلہ دے گی۔
عدالت نے ایکسل لوڈ سے متعلق مرکزی کیس بھی ہدایت کے ساتھ نمٹا دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کاکہناتھاکہ عدالت اور انتظامیہ اس قانون کو معطل نہیں کرسکتیں۔
واضح رہے کہ درخواست گزار نے ایکسل لوڈ کے حوالےسے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی درخواست دی تھی۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ فردوس عاشق اعوان کی ٹویٹ عدالتی حکم کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
عدالت کی حکم عدولی کرنے پر فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے خلاف پہلے بھی توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ ہے جو 25 نومبر کو سنایا جائےگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

