Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 78 فیصد اضافہ

Now Reading:

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 78 فیصد اضافہ
Pakistan Economy

پاکستان میں مالی سال 2019-2020 کے پہلے پانچ ماہ کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 78 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جس کی بڑی وجہ ٹیلی کام سیکٹر میں ہونے والی سرمایہ کاری کو قرار دیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیلی کام کمپنیز (ٹیلی نار، زونگ اور وارد) نے اپنے لائسنس فیس کی ادائیگی کی جو غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کی بڑی وجہ بنی۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2019-2020 کے پہلے پانچ ماہ میں 850 ملین ڈالر غیر ملکی سرمایہ کاری کی مد میں وصول کئے جو پچھلے سال اس عرصے کے دوران 477.3 ملین ڈالر تھے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق اسی عرصے کے دوران نجی غیر ملکی سرمایہ کاری میں 493 فیصد کا اضافہ ہوا۔ نجی سرمایہ کاری جو پچھلے مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں 146.7 ملین ڈالر تھی بڑھ کر 869.7 ملین ڈالر ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ٹریژری بلز میں کی جانے والی سرمایا کاری بڑھ کر 1.137 ارب ڈالر ہو گئی ۔

Advertisement

اعداد و شمار کے مطابق جن سیکٹرز میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی ان میں میں ٹیلی کام پہلے نمبر پر رہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا
گورنر اسٹیٹ بینک نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی
سولر پینلز کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی
اسٹیٹ بینک نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر