Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالتی فیصلے نے پاکستان کے مستقبل کی واضح سمت کا تعین کیا ہے، مریم اورنگزیب

Now Reading:

عدالتی فیصلے نے پاکستان کے مستقبل کی واضح سمت کا تعین کیا ہے، مریم اورنگزیب
سونامی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب  نے کہا ہے کہ پاکستان کی عدالتی تاریخ کا اپنی نوعیت کا پہلا اور اہم فیصلہ ہے، فیصلے نے پاکستان کے مستقبل کی واضح سمت کا بھی تعین کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے  ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے نے پاکستان میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، آئندہ ملک میں آئین شکنی، پارلیمان اور عوام کے حق حکمرانی کو روندنے کا راستہ بند ہوگیا۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت نے شہادتوں اورقانونی تقاضوں کی بنیاد پر فیصلہ دیا اور آرٹیکل 6کے تناظر میں عدالت نے ایک نئی عدالتی نظیر قائم کی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہناتھا کہ پہلی مرتبہ کسی آمر کے خلاف عدالت نے فیصلہ دے کر پاکستان کو ایک نئی سمت دی ہے، فیصلہ پاکستان کے آئین کی بالادستی، جمہوریت کی مضبوطی اور قانون کی حکمرانی کا باعث بنے گا۔

سنگین غداری کیس، پرویزمشرف کو سزائےموت کاحکم

Advertisement

 مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے دئیے ہوئے فیصلوں کے تناظر میں عدالت نے قانونی فیصلہ کیا ہے اور فیصلہ آئین کی بالادستی، مقننہ، عدلیہ اور ریاستی اداروں کے آئینی کردار کے بارے میں نہایت اہم ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی  ترجمان مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ فیصلہ ملک میں عوام کی حقیقی رائے سے منتخب وزراءاعظم، حکومتوں، پارلیمان کی آئینی حیثیت کے حوالے سے بھی سنگ میل ثابت ہوگا جبکہ اس فیصلے کے بعد ملک میں آئین کی بالادستی اور عوام کے حق حکمرانی کا نیا دور شروع ہوگا۔

 واضح رہے اس سے قبل پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں اسلام آباد کی خصوصی عدالت کی جانب سے فیصلہ سنا دیاگیا تھا، خصوصی عدالت نے پرویزمشرف کو سزائے موت کاحکم دیا تھا ۔

چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ اورخصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس وقارسیٹھ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نےسابق صدرپرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی اور جسٹس سیٹھ وقار نے چار سطروں پر مشتمل مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر