Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ ہے، خواجہ آصف

Now Reading:

نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ ہے، خواجہ آصف
خواجہ آصف

مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سب کچھ کھل کر سامنے آگیا ہے کہ یہ نیب اور موجودہ حکومت کا گٹھ جوڑ ہے۔

لندن میں ن لیگ کے اجلاس کے بعد خواجہ آصف کی میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کے مسائل سے شہباز شریف کو آگاہ کیا ہے اور ہم نے میاں شہباز شریف سے گائڈنس بھی لی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان جاکر آئندہ لائحہ عمل وضع کریں گے لیکن ہمارا مؤقف ہے کہ نئے انتخابات سے قبل ان ہاؤس تبدیلی آئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مین ایشو چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کی تعیناتی ہے اور تفیصیلی فیصلہ آنے تک آرمی چیف کے مدت ملازمت پر کوئی بات نہیں کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ لندن میں میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے جس میں مختلف موضوعات پر مشاورت بھی کی گئی ہے۔

میاں شہباز شریف نے میڈیا سے بات چیت کرنے سے گریز کیا جس پر مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری میٹنگ ہوچکی ہے،وفد میاں صاحب کی تیمار داری کرے گا بعد احسن اقبال اور مریم اورنگزیب  بریف کریں گا۔

Advertisement

وفد میں احسن اقبال، خواجہ آصف، خرم دستگیر، رانا تنویر، مریم اورنگزیب اور اسحاق ڈار اور امیر مقام شامل تھے۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں مریم نوازنے اپنا نام ای سی ایل میں شامل کرنے اور پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 9 دسمبر کو سماعت کرے گا۔

 مریم نواز نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں وزارت داخلہ، ایف آئی اے، چئیرمین نیب اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر