اوکاڑہ میں 70 سالہ معمر بوڑھی خاتون پر تشدد ،ویڈیو وائرل

وریشہ مسعود - ویب ایڈیٹر - بول نیوز

08th December, 2019

اوکاڑہ کے نواحی  گاؤں میں 70 سالہ معمر بوڑھی خاتون کے اوپر ظلم و بر بریت کے پہاڑ گرادئیے گئے، بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر ضلع اوکاڑہ کے ایک نواحی گاؤ ں 12 ون آر میں ظلم و بر بریت کی انتہا دیکھی گئی، 70 سالہ بوڑھی عورت پر با اثر شخص اکرم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر انسانیت سوز تشدد کیا۔

رپورٹ کے مطابق معمرعورت کو سابقہ قتل کے مقدمے میں صلح نہ کرنے پر بیٹی اور پوتے سمیت تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ علاقہ کے با اثر شخص اکرم کا ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں گھس کر بیہمانہ تشدد کے واقعے  کی فوٹیج بول  نیوز نے حاصل کرلی، فوٹیج میں بوڑھی عورت پر ہونے والا تشدد واضح دیکھا جا سکتا ہے۔

 ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے خلاف ڈی پی او اوکاڑہ کو درخواست دی گئی ہے جس پر ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک نے معاملہ کا  نوٹس لیتے ہوئے خاتون کی درخواست پر تشدد کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

ڈی پی او اوکاڑہ  عمر سعید ملک نے  بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاتون نے ابھی تک درخواست کے ساتھ میڈیکل شامل نہیں کیا لیکن   ہم  نے  و اقعہ کی تحقیقات کے لئے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی  گئی  ہے ،تحقیقاتی کمیٹی میں ایک ایس پی اور دو ڈی ایس پی شامل ہیں۔

ڈی پی او اوکاڑہ  عمر سعید ملک نے یہ بھی کہا کہ ہم نے واقعہ کی  مزید  کارروائی  بھی شروع کرلی ہے، نامزد ملزمان 5 افراد کو شامل تفتیش کیے ہیں  اور واقعہ میں ملوث اصل ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں

تانیہ ادریس

تانیہ ایدروس وزیراعظم کی معاون خصوصی مقرر

ڈیجٹیل پاکستان وژن کی سربراہ تانیہ ایدروس کو وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی بنا دیا گیا۔...

علی ظفر کے گانے میں علی عظمت بھی ڈانس کریں گے

علی ظفر کے گانے میں علی عظمت بھی ڈانس کریں گے

پاکستان کے معروف گلوکارعلی عظمت  بھی علی  ظفر کے نئے  پی ایس  ایل کے گانے میں ڈانس...

ایران میں پھنسے زائرین

پاکستان نے ایران میں پھنسے زائرین کو آنے کی اجازت دے دی

حکومت پاکستان کی جانب سے ایران میں پھنسے  زائرین کو واپس وطن آنے کی اجازت دے دی...

روہٹری ریلوے پھاٹک پر مسافر کوچ ٹرین کی زد میں آگئی، 15 افراد جاں بحق

روہٹری ریلوے پھاٹک پر مسافر کوچ ٹرین کی زد میں آگئی، 19 افراد جاں بحق

 صوبہ سندھ میں سکھر، روہٹری ریلوے  قندھارہ پھاٹک پر مسافر کوچ کراچی سے راولپنڈی جانے والی  پاکستان...


ضرور پڑھیں

ڈراماسیریل عہد وفامیں بھارتی پائلٹ کی گرفتاری، میجرہمایوں کی انٹری وائرل

ڈراماسیریل ’’عہدوفا‘‘ کی آخری قسط کا ٹریلر جاری ہوا ہے جس میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی...

ترکی میں سوشل میڈیا پر پابندی لگ گئی

شام کے شہر ادلیب میں ترک فوجیوں پر حملے کے بعد ترکی نے سوشل میڈیا پر پابندی...

Jemima_Goldsmith

آپ عمرانہ وائرس سےبچ گئیں،کروناکچھ نہیں بگاڑسکتا

کرونا وائرس نے دنیا بھر کے 30سے زائد ممالک میں اپنے پنجے گاڑ لیے ہیں اور چین...

فخرعالم کاذخیرہ اندوزوں،منافع خوروں کوپیغام

پاکستانی گلوکارو میزبان فخرِعالم نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے استعمال کیے جانے والے ماسک کوذخیرہ...