سکھ لڑکی بھارت پہنچتے ہی ایجنسیوں کے گھیر ے میں!

شبین رضا - ویب ایڈیٹر - بول نیوز

05th December, 2019

بھارتی سکھ لڑکی منجیت کور کو بھارت پہنچتے ہی خفیہ ایجنسیوں نے گھیرلے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سکھ لڑکی 23سالہ منجیت کور کو پا کستانی حکام نے با عزت طریقے سے بھارت روانہ کیا تا ہم سرحد پا ر کرتے ہی منجیت کورکوبھارتی خفیہ ایجنسیوں نے گھیرے میں لے کر تقریباً10گھنٹے تک تفتیش کی۔

ذرائع کے مطابق طویل تفتیش کے بعد کرنے کے بعد منجیت کور کو ہریانہ پہنچایا گیا۔

سکھ لڑکی سے کی گئی  تفتیش کے مطابق  23سالہ منجیت کور شادی شدہ ہے اور اس کے ماں باپ نے اس کی مرضی کے خلاف ایک ہندو لڑکے سے اس کی شادی کر دی تھی۔

منجیت کور کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اس کی دوستی پاکستانی نوجوان اویس مختار سے ہوئی تھی جس سے ملا قات کےلئے وہ راہداری کے ذریعے گوردوارہ پہنچی جہاں فیصل آباد سے آیاہوا اس کا پا کستانی بوائے فرینڈ اپنے ایک دوست اور ایک پاکستانی لڑکی کے ساتھ موجود تھا۔

گزشتہ ہفتے پاکستان نے کرتار پور راہداری سے گوردوارہ درشن کے لئے آنے والی سکھ لڑکی منجیت کور کی پاکستانی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی گئی تھی ۔

اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ اس کے علا وہ پاکستانی وزیٹرز کے لئے گردوارہ سے واپسی پر بھی بائیومیٹرک لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 23نومبر کوہریانہ سے تعلق رکھنے والی سکھ لڑکی منجیت کور یاتری کے روپ میں اپنے پاکستانی فیس بک بوائے فرینڈ سے ملنے کے لئے راہداری کے ذریعے گوردوارہ پہنچی جہاں فیصل آباد سے آیاہوا اس کا بوائے فرینڈ اپنے ایک دوست اور ایک پاکستانی لڑکی کے ساتھ موجود تھا۔

سکھ یاتری منجیت کور نے گوردوارہ کی پہلی منزل پر جا کران سب سے ملاقات کی اور پھر راہداری سے واپس جانے کے بجائے پاکستانی علاقے میں جانے کا منصوبہ بنالیا۔

سکھ لڑکی کے بوائے فرینڈ کے ہمراہ آنے والی پاکستانی لڑکی نے اپنا وزیٹر کارڈ بھارتی سکھ لڑکی کو دے دیا اور سکھ لڑکی کا یاتری کارڈ گوردوارے کے ایک کوڑے دان میں پھینک دیا۔


متعلقہ خبریں

سعودی عرب

عمرہ زائرین پر پابندی عارضی طور پر ہے، سعودی سفیر

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور سیکرٹری مذہبی امور کی آج سعودی سفیر نوا ف بن سید...

چین کا دورہ کرنے والے منگولین صدر کو قرنطینہ میں ڈال دیا گیا

چین کا دورہ کرنے والے منگولین صدر کو قرنطینہ میں ڈال دیا گیا

حال ہی میں چین کا دورہ کر کے وطن لوٹنے والے منگولین صدر بٹولگا کھلتما  کو 14...

نئی دہلی فسادات

نئی دہلی فسادات، ہندو نوجوان نے مسلمانوں کے دفاع میں جان داؤ پر لگادی

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں متنازع شہریت کے قانون کے خلاف احتجاج کے دوران ہندو انتہا پسندوں...

تیل کی قیمتیں ایک سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں

تیل کی قیمتیں ایک سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں

کورونا وائرس کے سبب خام تیل کی عالمی قیمت میں کمی کے اثرات یکم مارچ سے پیٹرول...


ضرور پڑھیں

ڈراماسیریل عہد وفامیں بھارتی پائلٹ کی گرفتاری، میجرہمایوں کی انٹری وائرل

ڈراماسیریل ’’عہدوفا‘‘ کی آخری قسط کا ٹریلر جاری ہوا ہے جس میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی...

ترکی میں سوشل میڈیا پر پابندی لگ گئی

شام کے شہر ادلیب میں ترک فوجیوں پر حملے کے بعد ترکی نے سوشل میڈیا پر پابندی...

Jemima_Goldsmith

آپ عمرانہ وائرس سےبچ گئیں،کروناکچھ نہیں بگاڑسکتا

کرونا وائرس نے دنیا بھر کے 30سے زائد ممالک میں اپنے پنجے گاڑ لیے ہیں اور چین...

فخرعالم کاذخیرہ اندوزوں،منافع خوروں کوپیغام

پاکستانی گلوکارو میزبان فخرِعالم نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے استعمال کیے جانے والے ماسک کوذخیرہ...