Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سنگین غداری کیس کاتفصیلی فیصلہ کچھ دیرمیں سنایاجائےگا

Now Reading:

سنگین غداری کیس کاتفصیلی فیصلہ کچھ دیرمیں سنایاجائےگا
پرویز مشرف

اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ کچھ دیر میں سنایا جائے گا۔

ذرائع کاکہناہےکہ پرویز مشرف سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ 200 صفحات پر مشتمل ہوگا۔ فیصلے کی کاپی لینے مشرف کے نمائندے عدالت پہنچ گئے۔

خصوصی عدالت نےگزشتہ روزمختصر فیصلہ سناتے ہوئے 48 گھنٹوں میں تفصیلی فیصلہ جاری کرنے کا کہا تھا۔

واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے دو روزقبل 17 دسمبرکوسنگین غداری کیس میں سابق صدرپرویزمشرف کوسزائےموت کا حکم سنایا تھا۔

عدالت نےمختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدرنے 3 نومبر 2007 کو آئین پامال کیا اور ان پر آئین کے آرٹیکل 6 کو توڑنے کا جرم ثابت ہوتا ہے۔

Advertisement

عدالتی فیصلےمیں سابق صدرپرویزمشرف کوججزکونظربند کرنے، آئین میں غیر قانونی ترامیم، بطور آرمی چیف آئین معطل کرنے اورغیر آئینی پی سی او جاری کرنے کے آئین شکنی کے جرائم ثابت ہوئے۔

جسٹس وقاراحمد سیٹھ کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی تھی۔ بینچ میں جسٹس شاہد کریم اور جسٹس نذر اکبر بھی شامل تھے۔

سنگین غداری کیس، پرویزمشرف کو سزائےموت کاحکم

تین رکنی بینچ میں سے دو ججز نے سزائے موت کے فیصلے کی حمایت کی جب کہ ایک جج نظر محمد اکبر نے اس سے اختلاف کیا۔

حکومت کی طرف سے پراسیکیوٹرعلی ضیاء باجوہ جب کہ سابق صدرپرویزمشرف کی طرف سے سلمان صفدر اور رضا بشیر بطور وکیل عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پرحکومتی وکیل نے سنگین غداری کیس میں  شوکت عزیز، عبدالحمید ڈوگر اور زاہد حامد کو ملزم بنانے کی استدعا کی جسے مسترد کر دیا گیا تھا۔

علی ضیاء باجوہ نےمؤقف اپنایا کہ مشرف کے سہولت کاروں اور ساتھیوں کو بھی ملزم بنانا چاہتے ہیں، تمام ملزمان کا ٹرائل ایک ساتھ ہونا ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement

 جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ تین افراد کو ملزم بنایا تو حکومت سابق کابینہ اور کورکمانڈوز کو بھی ملزم بنانے کی درخواست لے آئے گی۔ عدالت کی اجازت کے بغیر کوئی نئی درخواست نہیں آسکتی۔

بعد ازاں خصوصی بینچ کے رکن نے حکومتی وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آپ نے مزید کسی کو ملزم بنانا ہے تو نیا مقدمہ دائر کر دیں، ہم آپ کی درخواست مسترد کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر