Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی دارالحکومت کا پولیس اہلکاروں کی وردی پر کیمرہ نصب کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

وفاقی دارالحکومت کا پولیس اہلکاروں کی وردی پر کیمرہ نصب کرنے کا فیصلہ
وفاقی دارالحکومت

وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے شہریوں کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ناکوں پرڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کی وردی پر ویڈیو کیمرہ نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلا ت  کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی پولیس نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ  ابتدائی طور پر 20 کیمرے خریدے جائیں گیں جو ناکوں پر کھڑے پولیس اہلکاروں کے یونیفارم پر نصب کیے جائیں گے۔

ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ یہ کیمرے جدید ترین ٹیکنالوجی سے منسلک ہوں گے جبکہ ناکے پر موجود اہلکاوں کو باقاعدہ طور پر ان کیمروں کو استعمال کے بارے میں ٹریننگ دی جائے گی۔

آئی جی اسلام آبادکی باکسرمحمدوسیم سےملاقات

ترجمان پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں تھانوں تک یہ سہولت فراہم کردی جائے گی اور مستقبل میں ان کیمروں سے لاء ان آڈر جیسے موقعوں پر بھی مدد حاصل کی جائے گی۔

Advertisement

 ترجمان پولہس کا مزیدکہنا تھا کہ کیمروں کوسیف سٹی پراجیکٹ کےساتھ منسلک کیا جائے گا تاکہ ناکوں پر کھڑے پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی گفتگو کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جاسکے کیونکہ شہریوں کوشکایت تھی ناکےپراہلکاروں کارویہ اچھا نہیں ہوتا۔

آئی جی اسلام آباد پولیس کا کہنا  تھا کہ عوامی شکایات کو دور کرنے کیلئے ویڈیو کیمرےنصب کیے جارہے ہیں ان کیمروں کی مددسےبہت سارےمسائل حل ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور شہر سمیت پنجاب میں ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی میں مزید تین ماہ کی توسیع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔

محکمہ داخلہ نے پنجاب پولیس اور تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈرون کیمرہ کے استعمال پر جاری پابندی میں مزید تین ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈرون کیمرہ کا استعمال کرنے والوں کیخلاف فوری طور پر مقدمات درج کئے جائیں اور ڈرون کیمرہ قبضہ میں لے لیا جائے جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف  قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے امیدوار کی گاری پر بم دھماکہ
غیر قانونی اوراسمگل شدہ سگریٹ کی فروخت، حکومت کو بڑا مالی نقصان
پولیس کے مبینہ تشدد سے زیرحراست ملزم کی ہلاکت پر سنسنی خیز انکشافات
کراچی میں آج رات سے ہلکی بارش کا امکان
پاک افغان سرحد پردہشتگردوں کی دراندازی ناکام، سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں 7دہشتگردہلاک
وزیراعظم کا بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر