Advertisement
Advertisement
Advertisement

حج 2020 کے اخراجات میں 60 ہزار روپے اضافے کا امکان

Now Reading:

حج 2020 کے اخراجات میں 60 ہزار روپے اضافے کا امکان
PIA
Advertisement

حج 2020 کے اخراجات گزشتہ سال سے زیادہ ہونے کا امکان ہے، آئندہ سال حج کے اخراجات میں 60 ہزار روپے اضافہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے مذہبی امور کا حافظ عبدالکریم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں حج 2020 کی مجوزہ پالیسی اور انتظامات پر سیکریٹری مذہبی امور نے بریفنگ دی۔

سیکریٹری مذہبی امور نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات 4 لاکھ 89 ہزار روپے متوقع ہیں، گزشتہ سال حج اخراجات 4 لاکھ 26 ہزار روپے تھے۔

سیکریٹری مذہبی امور کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے عائد ٹیکسوں کی وجہ سے حج اخراجات میں اضافہ ہورہا ہے، سعودی عرب نے حج اخراجات 2400 سے 2650 ریال کردئیے ہیں۔

Advertisement

اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومتی کفایت شعاری سے گزشتہ حج پر 5 ارب 53 کروڑ روپے حاجیوں کو واپس کیے، اوسطاً فی حاجی 37 ہزار روپے واپس کیے گئے، 70 فیصد حاجیوں کو بچ جانے والی رقم واپس کی گئی۔

اجلاس میں کمیٹی ممبران نے حج اخراجات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا، ذیلی کمیٹی میں سفارش کی گئی کہ سرکاری اسکیم کے حج اخراجات کم کیے جائیں، حج اخراجات میں کمی کے لیے سعودی حکومت سے بات کی جائے۔

Advertisement

سیکریٹری مذہبی امور کا کہنا تھا کہ شکایت کے ازالے کے لیے پاک سعودیہ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی بنائی جارہی ہے، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ ایئرپورٹس کی روڈ ٹو مکہ میں شمولیت کے لیے خط لکھا جائے گا، وزیراعظم عمران خان جلد سعودی حکومت کو خط لکھیں گے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائےگی، چیف جسٹس
وزیر اعظم سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد کی ملاقات
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا دے دیا
نوڈیرو ہاؤس اور ریسٹ ہاؤس لاڑکانہ صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی کسی وفاقی وزیر کو نہ دینے کا فیصلہ
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر