Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیف سیکرٹری پنجاب نے افسران کو الٹی میٹم دے دیا

Now Reading:

چیف سیکرٹری پنجاب نے افسران کو الٹی میٹم دے دیا

لاہور: چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ریٹائرڈ) اعظم سلیمان خان کے زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اعلی’ سول اور پولیس افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، چیف سیکرٹری نے اضلاع کے اچانک دورے کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آج ہونے والے اجلاس میں  گورننس، پبلک سروس ڈلیوری کی بہتری، شفافیت کا فروغ ترجیح ہے افسران کو کام کرنے کی مکمل آزادی دینے  کے ساتھ محاسبہ بھی کیا جائے گا۔

اجلاس میں کہ گیا کہ افسران کی کارکردگی کا ماہانہ جائزہ لیا جائے گا ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا افسر عہدے پر نہیں رہے گا افسران محنت سے کام کریں، مثبت نتائج نظر آنے چاہیں اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے میرٹ اور شفافیت کو فروغ دینا ہو گا. عوامی مسائل کا حل حکومت کی تر جیح، غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اوپن ڈور پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے عام آدمی کو سرکاری دفاتر میں عزت و احترام ملنا چاہیئے اضلاع کی سطح پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے.

ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز، کمشنرز، اضلاع کے دورے کریں اضلاع میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے .اشیاء میں ملاوٹ کیخلاف مہم کو تیز کیا جائے سول اور پولیس افسران باہمی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دیں کمشنرز اور آر پی اوز ڈویژنل انٹیلیجنس کمیٹیوں کے اجلاس با قاعدگی سے کریں۔

تمام محکموں اور افسران کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کی جاۂے گی کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز شجر کاری پر خصوصی توجہ دیں ناجائز تجاوزات کیخلاف مہم کو بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شکایات کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے.

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قیمتوں کی نگرانی کیلئے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو سبزی منڈیوں کے دورے کرنے کی ہدایت کررہا ہوں ساتھ ہی ساتھ قبضہ مافیا کیخلاف سخت کارروائی کا حکم بھی دیا ۔

اس موقع پرچیف سیکرٹری نے آئی جی پنجاب کے ہمراہ اضلاع کے اچانک دورے کرنے کا اعلان بھی کیا.اس اجلاس میں چیئرمین پی اینڈ ڈی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، سی سی پی او لاہور، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ڈویژنل کمشنرز اور آر پی اوز  شریک تھے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
زیرحراست ملزم کی ہلاکت؛ سابقہ ایس پی کلفٹن نیئرالحق براہ راست قتل کامرکزی ملزم قرار
وزیراعلٰی سرفراز بگٹی کا بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے دوران ہلاکتوں پر اظہار افسوس
ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ایئرچیف ظہیراحمدبابرسدھوسے ملاقات
بانی پی ٹی آئی نے اپنے دورمیں صرف تلخیاں بڑھائیں، مولا بخش چانڈیو
سگریٹ ساز کمپنیوں کا کاروبار و تجارت کی آڑ میں بنیادی قواعد و ضوابط سے انحراف
سگریٹ پر فیڈرل ڈیوٹی بڑھانے کے فیصلے سے ریونیو میں نمایاں اضافہ، کھپت میں کمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر