Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول بھٹو نے شہید ملت انڈرپاس کا افتتاح کردیا

Now Reading:

بلاول بھٹو نے شہید ملت انڈرپاس کا افتتاح کردیا
بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نا اہل وزیراعظم  عمران خان نے معیشت کا ستیاناس  کردیا ہے، نااہل سیلیکٹڈ حکومت عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتی۔

کراچی میں شہید ملت روڈ پر انڈر انڈر پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کو امید تھی کہ انہیں ایک کروڑ نوکریاں ملیں گی، لیکن آج وہ ناامید ہوچکے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی سمجھتی ہے اگر ہمیں معاشی بحران کا مقابلہ کرنا ہے تو سخت محنت کرنا ہوگی، اگر بے روزگاری کا مقابلہ کرنا ہے تو مزدورں کو نوکریوں سے نکالنے کے بجائے تنخواہیں دینا ہوں گی، پیپلزپارٹی نے ہر دور میں مزدور طبقے کی تنخواہوں میں اضافہ کیا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب میں کہا  کہ عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں اور  بزنس طبقہ نیب گردی کی وجہ سے خوفزدہ ہے اگر کوئی حکومت کام کررہی ہے تو صرف سندھ حکومت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے مزدوروں کو ان کا حق نہیں دیا جا رہا، عوامی مینڈیٹ والی حکومت ہی مسائل کا حل نکال سکتی ہے۔ کم لاگت میں شہید ملت روڈ انڈر پاس کا منصوبہ 9 ماہ میں مکمل کیا گیا۔ کراچی میں سگنل فری کوریڈور بنا رہے ہیں۔

Advertisement

بلاول کا کہنا تھا کہ منصوبوں میں نوجوانوں کو روزگار مہیا کرنے پر سندھ حکومت کا شکر گزار ہوں لیکن  معاشی بحران کا مقابلہ کرنا ہے تو انفرا اسٹرکچر میں انویسٹ کرنا ہوگا، چھوٹے تاجروں کے لیے بھی اسکیم لائی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریبوں کا خیال رکھتی ہے، پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا، سندھ حکومت کو اس کا حق دیا جاتا تو اس سے زیادہ عوام کے لیے کرتے۔

بلاول نے مزید کہا کہ مراد علی شاہ نے این آئی سی وی ڈی کو کھڑا کردیا، کراچی سے سکھر تک اسپتال کھڑے کیے، مفت علاج فراہم کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی ملک کے غریب عوام کے لیے سوچتی ہے اور کام کر کے دکھاتی ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں شہید ملت روڈ انڈرپاس سمیت سات منصوبوں کا افتتاح کردیا ہے، انڈر پاس آج ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

شہری اب یونیورسٹی روڈ جیل چورنگی سے کورنگی ہینو چورنگی تک بغیر کسی سگنل پر رکے سفر کرسکیں گے، شہید ملت روڈ پر سندھ حکومت کی جانب سے دو انڈر پاسز اور ایک فلائی اوور بنایا گیا ہے جبکہ دونوں انڈر پاسز پر ایک ارب 22کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔

دیگر منصوبو ں میں بیگم رعنا لیاقت علی خان فلائی اوور،، ٹیپو سلطان روڈ، سب میرین انڈرپاس، سن سیٹ فلائی اوور، کورنگی 12000 روڈ اور اسٹیڈیم   روڈکا بھی آج افتتاح ہوگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
کراچی کی صورتحال کو بہتر نہ کیا گیا تو ہم سڑکوں پر آئینگے، امین الحق
آج لانڈھی میں دہشتگردی کا ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، بلاول بھٹو
کراچی میں خود کش حملہ کرنے والے کی شناخت ہوگئی
اسرائیل کے ایران پر حملے سے متعلق صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، آئی ایم ایف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر