Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا خود ساری دنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے، راؤ انوار

Now Reading:

امریکا خود ساری دنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے، راؤ انوار
راؤ انوار

سندھ پولیس کے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث امریکا مجھ پر کس انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا کہہ پابندی لگا سکتا ہے۔

بول نیوز کے پروگرام ’ایسے نہیں چلے گا‘ کی میزبان ڈاکٹر فضہ خان سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ میرا نام بھارت کو خوش کرنے کے لیے اس لسٹ میں ڈالا گیا ہے ، ایک زمانے میں نریندر مودی کا نام بھی اس لسٹ میں تھا، وزیر اعظم بنتے ہی نکال دیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے خلاف کوئی عوام نہیں بلکہ چند این جی اوز کے افراد ہیں، ان این جی اوز نے اے پی ایس کے شہید بچوں کے لیے ایک شمع نہیں جلائی، نام نہادسول سوسائٹی والوں نے کبھی شہید پولیس والوں کے لیے آواز نہیں اٹھائی۔

راؤ انوار کا کہنا تھا کہ این جی او اور سول سوسائٹی والے ملک کی بدنامی والے معاملات میں سامنے آجاتے ہیں اور جہاں ملک کی عزت کی بات ہو، وہاں یہ غائب ہوتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی پولیس ہر سال سینکڑوں افریقی امریکن افراد کا قتل کردیتی ہے ، امریکا کی افواج پوری دنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔ خود کو محفوظ رکھنے کے لیے وہ یہاں سے عافیہ صدیقی کو اٹھا کر لے گئے۔ ماضی میں ان کی پولیس نے مجرمان کے خلاف ’شوٹ ٹو کل‘ آپریشن کیے جب جاکر نیویارک میں امن قائم ہوا۔

Advertisement

من پسند ترقیوں اور پوسٹنگ سے متعلق سوال پر انہیں جواب دیا کہ انہیں صرف صرف ایک ترقی ملی تھی ، سنہ 2008 میں ، وہ بھی سپریم کورٹ کے حکم پر واپس ہوگئی۔

Advertisement

انکاؤنٹر اسپیشلسٹ ہونے کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ میں خود محفوظ تھا میرے گھر والے بھی محفوظ تھے، لیکن میں نے اس شہر کے لیے اس معاشرے کے لیے یہ سب کارروائیاں کی ۔کراچی کی بلڈر ایسو سی ایشن نے مجھے سرٹیفکٹ دیا کہ میں نے ان کے ساتھ بہت تعاون کیا۔ ان کی زمینوں سے قبضے چھڑائے اور انہیں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں سے بچایا۔

راؤ انوار نے اپنے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے پولیس اہلکار رضا محمد کے بارے میں انکشاف کیا کہ وہ کوئٹہ میں اپنی نوکری کرر ہا ہے اور پروموشن لسٹ میں اس کا نام ہے۔

انھوں نے کہا کہ رضا محمدکے بیان پر مجھے مجرم کہا جاتا ہے ، اسے ایک مہینہ سی آئی ڈی نے اپنے پاس رکھ کر تفتیش کی ، پھر رہا کردیا۔اگر اس کے خلاف جرم ثابت نہیں ہوا تو یہ میرے حق میں ثبوت ہے۔

سابق ایس ایس پی ملیر نے یہ بھی کہا کہ میرے خلاف وہ لوگ ہیں جو پولیس کے اعلیٰ افسران ہیں اور حکومتی اجازت کے بغیر ایمبیسیز میں جاتے ہیں، ان کے ممالک سے تعلقات ہیں اور انہی کی ایما پر یہ سازشوں کا حصہ بنتے ہیں۔

راؤ انوار نے یہ بھی کہا کہ پشتون تحفظ موومنٹ بھی ایسی ہی ایک سازش ہے ، ان کے جرگے میں تین پولیس افسران یونی فارم میں بیٹھے تھے، جبکہ سپریم کورٹ نے جرگہ غیر قانونی قرار دے رکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر