Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشرف کی سزائےموت سےقبل بلاول کاٹویٹ

Now Reading:

مشرف کی سزائےموت سےقبل بلاول کاٹویٹ
سابق

سابق صدر پرویز مشرف کوخصوصی عدالت کی جانب سے سزائے موت کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد پیپلزپارٹی کی جانب سے ردعمل کااظہار کردیاگیا۔

پیپلزپارٹی چئیرمین بلاول بھٹوکی جانب سےسماجی روبطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی والدہ بے نظیربھٹو کے قتل سے چند لمحے پہلےان کے آخری جلسے کی تصویرشئیر کی گئی ہے۔

بلاول بھٹو نے بے نظیر بھٹو کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’جمہوریت بہترین انتقام ہے، جئے بھٹو‘۔

یاد رہے کہ 27 دسمبر2007 کےاس جلسے کے بعد بے نظیر بھٹو کے قافلے پر خودکش دھماکا ہوا تھا جس کی کچھ دیر بعد جب بے نظیر بھٹو اپنی گاڑی میں بیٹھنے لگیں تو اس سے پہلے ہی ان کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔

اس وقت اقتدار پر سابق صدر پرویز مشرف براجمان تھے جن کے خلاف پیپلز پارٹی نے  بے نظیر بھٹوقتل کیس میں انہیں نامزد کیا۔

خیال رہے کہ پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں اسلام آباد کی خصوصی عدالت کی جانب سے فیصلہ سنا دیاگیا، خصوصی عدالت نے پرویزمشرف کو سزائے موت کاحکم دیاہے۔

خصوصی عدالت کے دو ججز نےفیصلہ دیاہے اورسابق صدر پرویز مشرف کو سنگین غداری کا مرتکب قراردے دیاہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ اورخصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس وقارسیٹھ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نےسابق صدرپرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی اور جسٹس سیٹھ وقار نے چار سطروں پر مشتمل مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

عدالت نےمختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ پرویزمشرف نے 3 نومبر 2007 کو آئین پامال کیا، پرویز

مشرف سزا کے مرتکب ہیں۔

بلاول زرداری کی تقریر پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل

Advertisement
Advertisement

تین رکنی بینچ میں سے دو ججز نے سزائے موت کے فیصلے کی حمایت کی جب کہ ایک جج نے اس سے اختلاف کیا۔

یاد رہے کہ خصوصی عدالت 20 نومبر 2013 کو قائم کی گئی تھی جس میں پرویز مشرف پر31 مارچ 2014 کو عدالت نے فرد جرم عائد کی تھی۔

خصوصی عدالت نے 19 جون، 2016  کو پرویزمشرف کو مفرور قرار دیاتھا جس کے بعدخصوصی عدالت کی 6 دفعہ تشکیل نو ہوئی۔

Advertisement

خصوصی عدالت  کی جانب سے سابق صدر پرویزمشرف کو پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
زیرحراست ملزم کی ہلاکت؛ سابقہ ایس پی کلفٹن نیئرالحق براہ راست قتل کامرکزی ملزم قرار
وزیراعلٰی سرفراز بگٹی کا بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے دوران ہلاکتوں پر اظہار افسوس
ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ایئرچیف ظہیراحمدبابرسدھوسے ملاقات
بانی پی ٹی آئی نے اپنے دورمیں صرف تلخیاں بڑھائیں، مولا بخش چانڈیو
سگریٹ ساز کمپنیوں کا کاروبار و تجارت کی آڑ میں بنیادی قواعد و ضوابط سے انحراف
سگریٹ پر فیڈرل ڈیوٹی بڑھانے کے فیصلے سے ریونیو میں نمایاں اضافہ، کھپت میں کمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر