Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز شریف کو فالج ہونے کا خطرہ ہے، ڈاکٹر عدنان

Now Reading:

نواز شریف کو فالج ہونے کا خطرہ ہے، ڈاکٹر عدنان
ڈاکٹر عدنان

سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا  ہے کہ نواز شریف کو فالج ہونے کا شدید خطرہ ہے اور انکا علاج کب تک چلے وقت کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کے ہمراہ لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ  نواز شریف کی صحت ابھی تک تشویش ناک ہے، انکی  طبعیت کو ٹھیک نہیں کہا جاسکتا۔

 ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا  کہ پلیٹ لیٹس کو مستحکم رکھنے کے لئے ادوایات دی جا رہی ہیں جبکہ نواز شریف کی موجودہ میڈیکل صورتحال کی وجہ میں ایک بڑی وجہ ان کے ساتھ ڈیڑھ سال تک جیل میں رکھا گیا سلوک بھی ہے۔

 سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان  کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف کا دوسرا ہارٹ اٹیک چوبیس اکتوبر کو ہوا  جبکہ ایک دن میں پلیٹ لیٹس 75ہزارسے2ہزار پر آنا بڑا سوالیہ نشان ہے او ر نیب تحویل میں ایک دن میں نواز شریف کے پلیٹ لٹ75 ہزار سے دو ہزار پر آ گئے تھے ۔

Advertisement
Advertisement

اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا کہ والد کے پلیٹ لیٹس قومی احتساب بیورو ( نیب) کی حراست کے دوران تیزی سے گرے۔

حسین نواز نے یہ بھی  کہا کہ نواز شریف کا اسٹرائیڈز کے ذریعے علاج جاری ہے، پلیٹ لیٹس گرنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں، والد کی ضمانتی مدت میں اضافہ مانگیں گے۔

حسین نواز کا کہنا تھا کہ کیروٹڈ آرٹری کا علاج امریکا ممکن ہے لیکن امریکا جانے کا فی الحال کوئی پروگرام نہیں ہے۔

Advertisement

حسین نواز کا  یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف کی بیماری کو سیاست کی نذر کیا جارہا ہے،  ڈاکٹرز میاں صاحب کو کچھ دیے جانے کی تحقیق کررہے ہیں، میاں صاحب کی میڈیکل رپورٹ چند دن تک آ جائے گا ۔

 سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ علاج کی رپورٹس عدالت میں پیش کررہے ہیں، نواز شریف کی ضمانتی مدت میں اضافہ مانگیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں دہشت گرد حملے کی تحقیقات جاری، حیران کن انکشافات
بی ڈی ایس نےلانڈھی میں غیرملکی قافلےپرحملےکی ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی
آئی ایم ایف کےایگزیکٹوبورڈکا29اپریل تک کاشیڈول جاری
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر