Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول بھٹو کی اقتدار کی خواہش زبان پرآ ہی گئی

Now Reading:

بلاول بھٹو کی اقتدار کی خواہش زبان پرآ ہی گئی
اقتدار کی خواہش

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری کی اقتدار کی خواہش زبان پر آ ہی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی اقتدار کی خواہش زبان پر آ ہی گئی، بلاول نے ایم کیو ایم کو پیش کش کر کے اپنے ارمان پورے کر لیے۔

حکومت گرانے کے لیے لوگوں کی وفاداریاں تبدیل نہیں کرا رہے


Advertisement
style="display:block" data-ad-client="ca-pub-3889422535435412" data-ad-slot="3974747370" data-ad-format="auto" data-full-width-responsive="false">
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ایم کیو ایم نے جس بے رحمی سے ان کی پیش کش کو ٹھکرایا ہے اس پر بلاول بھٹو زرداری سے ہمدردی ہے۔

وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیب آرڈیننس پر اپوزیشن کا بیانیہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے، نیب آرڈیننس پر حکومت نے دیگر اسٹیک ہولڈرز کو بھی آن بورڈ لیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں 4 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کے دوران ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں وزارتیں دینے کی آفر کی تھی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ کراچی کی خاطر جتنی وزارتیں ایم کیو ایم کے پاس وفاق میں ہیں، ہم انہیں سندھ میں دینے کو تیار ہیں۔

Advertisement

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے میئر کراچی وسیم اختر کو مشورہ دیا تھا کہ ایم کیو ایم تحریکِ انصاف سے اپنا اتحاد توڑے اور عمران خان کی حکومت کو گرا دے، ہم آپ کا ساتھ دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر