Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمارے خلاف نیب کا ایکشن مشرف فیصلے کے سبب ہورہا ہے، بلاول بھٹو

Now Reading:

ہمارے خلاف نیب کا ایکشن مشرف فیصلے کے سبب ہورہا ہے، بلاول بھٹو
بھٹو

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پرویزمشرف تکلیف میں ہیں تو نیب سے تو ردعمل آنا تھا، انہوں نے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں نیب کی وجہ سے ہم ڈر جائيں گے لیکن یہ ان کی بھول ہے۔

پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نے انگریزوں اور آمروں سے آزادی اس لیے نہیں چھینی تھی کہ کسی سلیکٹڈ کےغلام بنیں، یہ کیسی جمہوریت ہے جہاں نہ صاف وشفاف الیکشن کا موقع ملتاہے، نہ احتجاج کرنے دیا جاتاہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس ملک میں حکمرانی ہوگی تو صرف عوام کی حکمرانی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آج نہ عوام، نہ سیاست اور نہ ہی صحافت آزاد ہے، آج افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ یہ وہ جمہوریت نہیں جس کے لیے ہماری قیادت اور کارکنوں نے جیل برداشت کی، شہادتیں دیں۔

پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی پہلی جماعت تھی جس نے قومی اسمبلی کے فلور پر کہا تھا کہ آپ الیکٹڈ نہیں سلیکٹڈ ہیں۔

Advertisement

انہوں نے اپنے خطاب میں استفسار کیا کہ اگر آپ 2018ء میں بھی صاف و شفاف الیکشن نہیں کرواسکتے تو پھر یہ کس قسم کی جمہوریت ہے؟

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نے 2013ء میں کہا تھا کہ یہ آر او الیکشن ہیں، 2018 میں تاریخی دھاندلی ہوئی، پولنگ اسٹیشنز سے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیسی جمہوریت ہے جہاں نہ صاف و شفاف الیکشن کا موقع ملتا ہے، نہ احتجاج کرنے دیا جاتاہے، یہ جمہوریت نہیں ہے، ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ راولپنڈی جاکر دنیا کو باور کروائیں گے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، اگر اس ملک میں حکمرانی ہوگی تو عوام کی مرضی کی حکمرانی ہوگی۔

پرویز مشرف اور حکومت کے پاس اپیل کاراستہ موجود ہے، بلاول بھٹو

پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ زرداری کی حکومت نے سب سے زیادہ، ن لیگ سے بھی زیادہ روزگار دلوایا تھا، سلیکٹڈ نے تو وعدہ کیا تھا کہ ایک کروڑ نوکری دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقتدارمیں آنے کے بعد وہ مزید روزگار چھین رہے ہیں، انہوں نے وعدہ کیا تھا پچاس لاکھ گھر بنائیں گے، انکروچمنٹ کے بعد نام غریبوں کے سر سے چھت چھین رہے ہیں۔

Advertisement

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے ہر ڈسٹرکٹ میں دل کے مفت علاج کے اسپتال کھولے ہیں، یہ کام تو تبدیلی والے نے یہاں بھی کرنا تھا، لیکن آج تک نہیں ہوسکا، انہوں نے پورے خیبرپختونخوا کو فاٹا بنادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا کے ذخائر پر جہانگیر ترین قبضہ کرنا چاہتا ہے، حکمران ہر محاذ پر فیل ہوچکے، نہ حکومت چلاسکتے ہیں نہ معیشت، ان سے تو ایک نوٹیفکیشن نہیں بن سکتا، یہ گھبرائےہوئے ہیں، یہ ایک کنفیوز حکومت ہے ۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں پیپلز پارٹی کو ڈراسکتے ہیں، یہ سمجھتے ہیں نیب کی وجہ سے ہم ڈر جائیں گے، یہ ان کی بھول ہے، ہم نے تو ایوب، ضیا اور مشرف کی آمریت کا مقابلہ کیا، تم تو کٹھ پتلی ہو، سلیکٹڈ ہو۔

انہوں نے  کراچی کے جناح اسپتال کو پشاور کے لیڈر ریڈنگ اسپتال سے بہت اچھا قرار دیا اور کہا کہ یہاں کے اسپتال عمران خان کا رشتہ دار چلا رہا ہے جبکہ سندھ کے ہر ضلع میں دل کے امراض کے اسپتال ہم نے بنائیں ہیں اور یہ شہید بےنظیر نے جدوجہد کی تھی کہ فاٹا صوبے میں ضم ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی ہدایت پر قطر سے9سال قبل معاہدے کی دوبارہ منظوری
پنجاب میں کسان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں, اراکین اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے
 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
ننکانہ صاحب میں وقف املاک پرغیرقانونی تعمیرات سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس
اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر