Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فرانس بھارتی اقدامات کے خلاف اپنا کردار ضرور ادا کرے گا، صدر مملکت

Now Reading:

فرانس بھارتی اقدامات کے خلاف اپنا کردار ضرور ادا کرے گا، صدر مملکت
صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ امید ہے کہ کشمیری عوام کی حالت زار کے مدنظر فرانس اپنا منصفانہ کردار ادا کرے گا اور بھارت پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے اپنا دباو ڈالے گا۔

فرانسیسی سفیر مارک باریٹی نےصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے  ایوان صدر میں  ملاقات کی، اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹڑ عارف علوی نے کہا ہے کہ متنازع شہریت (ترمیمی) ایکٹ 2019 بھارت کی سیکولر شناخت کا خاتمہ ہے جس سے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو انتہائی سنجیدہ خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

فرانسیسی سفیر نے واضح کیا ہے کہ فرانس کی انسانی حقوق کے حوالے سے ایک واضح پالیسی موجود ہے, انسانی حقوق کا تحفظ ہر صورت میں یقینی بنایا جائے۔

صدر مملکت نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر مسلسل لاک ڈاون کا شکار ہے وہاں عوام کی تمام شہری آزادیاں صلب کی جا رہی ہیں کشمیری عوام کو بیدردی سے متشددانہ قتل عام, آبروریزی اور حراست میں لیے جانے کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Advertisement

ڈاکٹڑ عارف علوی نے مزید کہا کہ امید ہے کہ کشمیری عوام کی حالت زار کے مدنظر فرانس اپنا منصفانہ کردار ادا کرے گا اور بھارت پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے اپنا دباو ڈالے گا۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ اقتصادی تعاون کے فروغ کا خواہشمند ہے, پاکستان میں سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے باعث سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں-

Advertisement

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر فرانسیسی سفیر مارک باریٹی نے واضح کیا فرانس کی انسانی حقوق کے حوالے سے ایک واضح پالیسی موجود ہے اورانسانی حقوق کا تحفظ ہر صورت میں یقینی بنایا جانا چاہیے جبکہ پاکستان اپنے قدرتی حسن میں مالامال ہے جس کے باعث یہاں سیاحت کا کافی پوٹینشل موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی ہدایت پر قطر سے9سال قبل معاہدے کی دوبارہ منظوری
پنجاب میں کسان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں, اراکین اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے
 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
ننکانہ صاحب میں وقف املاک پرغیرقانونی تعمیرات سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس
اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر