Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

العزیزیہ ریفرنس میں نیب پراسیکیوٹرکی گاڑی پرحملہ

Now Reading:

العزیزیہ ریفرنس میں نیب پراسیکیوٹرکی گاڑی پرحملہ
العزیزیہ

اسلام آباد میں العزیزیہ اسٹیل ملزکیس کی پیروی کرنے والے نیب روالپنڈی کے پراسیکیوٹر کی گاڑی پرفائرنگ کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے نیوسوہان گارڈن میں نیب پراسیکیوٹر واثق ملک کی گاڑی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔

چیئرمین نیب نے فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ آئی جی اسلام آباد کے نوٹس میں لانے کی ہدایت کی اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیاہے۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی  ہیں اورجائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں اور بیانات قلمبند کیے جارہے ہیں۔ مقامی پولیس نے واقعے سے متعلق شہریوں سے تفصیلات حاصل کی ہیں اور واثق ملک کا بیان بھی ریکارڈ کیاہے۔

Advertisement
Advertisement

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ اسٹیل ملزریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل کی سماعت بھی آج ہے جب کہ العزیزیہ ریفرنس میں سزا بڑھانے اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں نوازشریف کو بری کرنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت بھی آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو گی۔

Advertisement

اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ سماعت کرے گا ۔ بینچ میں جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں احتساب عدالت نےنوازشریف کو7سال قید اورجرمانےکی سزاسنائی تھی جس کے خلاف نوازشریف نے اسلام آبادہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف اس وقت لندن میں زیر علاج ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نواز شریف کو 8 ہفتوں کی طبی بنیادوں پر ضمانت دے چکی ہے جبکہ العزیزیہ ریفرنس میں ان کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی کہ وہ علاج کیلئے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی سے بادلوں کی واپسی، شہر قائد میں دھوپ نکل آئی
سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی عائد
سکھ مہمانوں کیلئے پاکستان کی دھرتی کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، مریم نواز
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کا کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ کے اندرون سندھ دورے سے بھی جرائم نہیں رُک سکے
ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے سندھ میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر