Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چائے کا عالمی دن، تاریخ ہماری ثقافت اورشاعری

Now Reading:

چائے کا عالمی دن، تاریخ ہماری ثقافت اورشاعری
Tea

دسمبر 15 کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں چائے کا عالمی دن منایا جاتا ہے، پوری دنیا میں چائے کی بڑھتی مقبولیت اور اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے سال کا ایک دن چائے کے نام کر دیا گیا ہے۔

دن بھر کی تھکاوٹ سے چھٹکارا پانا ہو یا صبح سویرے نیند کو بھگانا ہو، چائے کا ایک کپ ذہن کو تروتازہ اورجسم کو چست کرنے کے لیے کافی ہوتا ہے، پاکستان میں تو مہمانوں کو چائے پیش کرنا ویسے بھی ہماری ثقافت کا حصہ ہے۔

سیاسی بیٹھک ہو یا گھر میں مہمانوں کی آمد ہو ، دکھ کی گھڑی یا خوشی کا کوئی موقع ہو ، چائے پلانا ہماری تہذیب میں شامل ہے۔

گھر آئے مہمانوں کو اگر چائے نا پلائی جاے تو خاتون خانہ کی سگھڑپن اور گھر گرہستی پر بھی سوالات اٹھنا شروع ہو جاتے ہیں۔ نیز مہمانوازی کا تکازا ہے کہ چائے بمعہ دیگر لوازمات پیش کی جاے۔

کچھ لوگ تو چائے کو جسمانی درد کا علاج بھی سمجھتے ہیں، سردرد کی صورت میں تو اکثر لوگ چائے پینے کی تلقین کرتے ہیں۔

Advertisement

یہاں تک کے چائے کا ذکر شاعروں کی رومینٹک شاعری میں بھی نظر آتا ہے۔

“ہمیں قبول ہے روز کا سر درد بھی
بس تیرے ہاتھ کی چائے میسر ہو”

ایک شاعر نے چائے کے ہمراہ اپنی اداسی اور غم کو لفظوں میں کچھ اس طرح ڈھالا۔

“نہ وہ آیا نہ بُجھی چشمِ سُبک گام میری
چائے کے کپ میں پڑی گُھلتی رہی شام میری”

Advertisement

چائے دنیا بھر میں ایک مقبول ترین مشروب کا درجہ حاصل کر چکی ہے اور ایک رپورٹ کے مطابق روزانہ 2 ارب سے زائد لوگ اپنے دن کا آغاز چائے سے کرتے ہیں۔

مختلف ملکوں میں مختلف طریقوں سےچائے پی جاتی ہے، مغربی ملکوں میں چائےمیں دودھ کا استعمال کم ہے جبکہ ایشیاء میں چائے زیادہ تیز پی جا تی ہے۔ گھروں میں عموماً اسے چولہے پر کاڑھ کر خوب پکایا جاتا ہے اور جب اسے پوری طرح جوش آجائے تب پینے کے لیے اتار لیا جاتا ہے۔

چائے کی تاریخ

چائے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ چائے کو ابتداء میں بطور کھانا استعمال کیا جاتا تھا، کچھ لوگ چائے کے پودے کو بطور سبزی استعمال کیا کرتے تھے، چند روایات میں اسے گندم کے دانوں کے ساتھ ملا کر استعمال کرنے کے شواہد بھی ملتے ہیں۔

ایک روایت کے مطابق 1500 سال قبل ایک حادثاتی ایجاد نے چائے کو بطور چائے متعارف کرایا۔ مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد چائے نے باقاعدہ ایک تہذیب یافتہ شکل اختیار کر لی جو آج کل ہمارے یہاں اور مختلف ممالک میں رائج العام ہے۔

صحت پر اثرات

Advertisement

کچھ ماہرین چائے کو صحت اور انسانی جسم کے لیے نہایت مثبت چیز قرار دیتے ہیں، ان کے مطابق چائے انسان کو دل کی بیماریوں سے دور رکھتی ہے ہے، چائے میں شامل کیفین اور دیگر اجزاء خون کی گردش تیز رکھتے ہیں اور اسے جمنے سے روکتے ہیں۔ سردیوں میں کچھ لوگ پانی نہ پی سکنے کی شکایت کرتے ہیں، ماہرین کی نظر میں چائے “لیکویڈ ان ٹیک” کا ایک ذریعہ ہے، جو جسم میں پانی کی کمی کو بھی پورا کرتی ہے۔

ماہرین نفسیات کے مطابق چائے دماغ میں موجود یادداشت کے خلیوں کو تیز کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکوؤں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، وزیرداخلہ سندھ
قومی اسمبلی اجلاس میں 9 مئی پر آزاد کمیشن کا مطالبہ کرنے والے تھے، عمر ایوب
فری آئی ٹی کورس کرنیوالے نوجوانوں کے لیے اچھی خبر
آصفہ بھٹونےقومی اسمبلی کی رکنیت کاحلف اٹھالیا
پاک فوج کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری
خیبر پختونخواہ، روٹی کی قیمت میں پانچ روپے کمی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر