Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بچے سے بدفعلی کرنیوالے ملزم پولیس اہلکار کے لئے بڑا حکم

Now Reading:

بچے سے بدفعلی کرنیوالے ملزم پولیس اہلکار کے لئے بڑا حکم
پولیس اہلکار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بچے سے بدفعلی کرنیوالے ملزم پولیس اہلکار کے لئے بڑا حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے بچے سے بدفعلی کرنیوالے پولیس ملازم کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے پولیس اہلکار شہزاد خلیق کا ٹرائل تین ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے حکمنامہ جاری کیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بچوں سے زیادتی پورے معاشرے کیخلاف سنگین جرم ہے، پولیس اہلکار شہریوں کی حفاظت کے لئے ہیں نہ کہ زیادتی کے لئے، شہزاد خلیق نے 25 اگست کو زین العابدین نامی بچے پر پستول تانا اور پولیس اہلکار شریک ملزمان کے ساتھ بچے کو بلیک میل بھی کرتا رہا۔

ماتحت عدالت شہزاد خلیق کا تین ماہ میں ٹرائل مکمل کرے۔

Advertisement

یاد رہے کہ پولیس اہلکارمحمد شہزاد خلیق پر بچے سے بدفعلی کا مقدمہ درج ہے،، ملزم نے ضمانت بعد از گرفتاریکی درخواست دائر کی تھی۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی پولیس نے تھانہ روات کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بچوں سے زیادتی کی براہ راست ویڈیوز نشر کرنے والے بین الاقوامی ڈارک ویب کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

سی پی او راولپنڈی فیصل رانا نے بتایا کہ بچوں سے زیادتی کرکے لائیو ویڈیو چلانے والا انٹرنیشنل ڈارک ویب کا سرغنہ گرفتار کرلیا۔ ایک محنت کش کے بچے سے بدفعلی کی اطلاع پر اس کی گرفتاری عمل میں آئی اور دوران تفتیش ہولناک انکشافات سامنے آئے کہ وہ اس مکروہ کام کا عادی مجرم ہے اور بیرون ملک سزا بھی کاٹ چکا تھا۔

بچوں سے زیادتی کی لائیو ویڈیوز بنانے والے شیطان صفت ملزم سہیل ایاز کا ساتھی خرم بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ملزم کی تحویل سے بارہ سالہ بچہ عدیل بھی بازیاب،سہیل ایاز نے خود زیادتی کرنے کے بعد بچے کو ساتھی کے پاس زیادتی کے لیے چھوڑ دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عدلیہ کے ذریعے دھاندلی سے جیتنے والوں کو ایوان سے باہر نکالیں گے، خرم شیر زمان
کراچی خودکش دھماکہ، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی
پی ٹی آئی کو مزار قائد کے قریب جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی، سماعت 26 اپریل تک ملتوی
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن
اسموگ تدارک کیس: لاہور ہائی کورٹ کا ڈی جی ماحولیات کو افسران تبدیل کرنے کا حکم
آئی ایم ایف کیساتھ توسیعی پروگرام پر بات چیت شروع کردی، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر