Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرویز مشرف اور حکومت کے پاس اپیل کاراستہ موجود ہے، بلاول بھٹو

Now Reading:

پرویز مشرف اور حکومت کے پاس اپیل کاراستہ موجود ہے، بلاول بھٹو
پرویز

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سنگین غداری کیس میں عدالتی  فیصلے سے متعلق حکومت اور پرویز مشرف کے پاس حل کیلئے مختلف فورمز موجود ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ فیصلے سے اداروں میں تصادم ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا  کہ حکومت ہمیشہ کنفیوز نظر آتی ہے، پرویز مشرف اور حکومت کے پاس اپیل کاراستہ موجود ہے جسے اختیار کیا جاسکتا ہے۔

 اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مشرف کیس میںپیرا نمبر66 فیصلے کا آپریشنل پیرا نہیں ہے اس پیرا میں جج کی رائے ہے جو آپریشنل نہیں ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے  مزید کہا کہ پرویز مشرف سے متعلق عدالتی فیصلے سے اداروں میں تصادم نہیں ہوگا کیونکہ معاملےکےحل کیلئےعدالتی فورم اور قانون موجود ہے۔

واضح رہے اس سے قبل پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں اسلام آباد کی خصوصی عدالت کی جانب سے فیصلہ سنا دیاگیا تھا، خصوصی عدالت نے پرویزمشرف کو سزائے موت کاحکم دیا تھا ۔ خصوصی عدالت کے دو ججز نےفیصلہ دیا تھا  اورسابق صدر پرویز مشرف کو سنگین غداری کا مرتکب قراردے دیا۔

Advertisement

پرویز مشرف کیس کا فیصلہ تہذیب اور اقدار سے بالاتر ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

خصوصی عدالت کے تین رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس وقار سیٹھ نے فیصلے کے پیرا گراف نمبر 66 میں لکھا ہے کہ اگر پرویز مشرف انتقال کر جاتے ہیں تو ان کی لاش کو تین روز تک اسلام آباد کے ڈی چوک پرلٹکایا جائے۔

دوسری جانب اٹارنی جنرل انور منصور خان نے کہا کہ یہ فیصلہ دشمنی کی بنیاد پر دیا گیا ہے، فیصلے کوکالعدم قراردینے کے لیے درخواست دینی پڑے گی۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ فیصلے سےادارے کوبھی چوٹ پہنچائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ جنرل مشرف کسی صورت غدار نہیں ہوسکتے،فیصلے پر افواج پاکستان میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آج لانڈھی میں دہشتگردی کا ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، بلاول بھٹو
کراچی میں خود کش حملہ کرنے والے کی شناخت ہوگئی
اسرائیل کے ایران پر حملے سے متعلق صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، آئی ایم ایف
‘ملک دشمنی میں پاکستان کو نقصان پہنچانےکی کوشش کی جارہی ہے’
دہشت گرد تنظیموں سے کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی، اعظم نذیر تارڑ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر