Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

تیزگام ٹرین حادثے کی انکوائری رپورٹ منظرعام پر آگئی

Now Reading:

تیزگام ٹرین حادثے کی انکوائری رپورٹ منظرعام پر آگئی
تیزگام ٹرین حادثے کی انکوائری رپورٹ منظرعام پر آگئی

.تیزگام ٹرین حادثے کی انکوائری رپورٹ منظرعام پرآ گئی، رپورٹ نے سدب بھانڈا پھوڑ دیا

سابق فیڈرل گورنمنٹ انسپیکٹر آف ریلویز دوست علی لغاری کی طرف سے تیار کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ تیزگام ایکسپریس اکتوبرکو ہونے والا حادثہ گیس سلنڈر پھٹنے سے نہیں بلکہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوا۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ تیزگام میں آگ کچن میں الیکٹریکل کیٹل کی ناقص وائرنگ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ ٹرین کی بوگی نمبر12  اور 11  میں الیکٹرک سپلائی غیر قانونی طریقے سے دی گئی۔

وائرنگ متاثر ہونے سے پوری بوگی میں شدید دھواں بڑھ گیا، اچانک بڑھکنے والی آگ نے بوگی نمبر12 کی تمام وائرنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

حادثے میں ڈپٹی ڈی ایس، کمرشل آفیسر، ایس ایچ او، ڈائننگ کار کے ٹھیکیدار، ویٹرز، ہیڈ کانسپٹیبل، کانسٹیبل، ریزرویشن اسٹاف کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا۔

Advertisement

یاد رہے کہ انکوائری رپورٹ میں لکھے گئے ذمہ داروں کو پہلے ہی عہدے سے ہٹایا جا چکا ہے۔

خیال رہے کہ سیکرٹری ریلویز حبیب الرحمن گیلانی نے انکوائری رپورٹ کی منظوری بھی دے دی ہے۔

تیزگام حادثےکی انکوائری مکمل ہوچکی ہے

گزشتہ برس نومبر میں ریلوے پولیس نے رحیم یار خان میں تیزگام ایکسپریس میں آگ لگنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی تھی، جس میں واضح  کیا گیا تھا کہ حادثہ ٹرین میں سلنڈر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔

تیزگام حادثے کا مقدمہ ٹرین گارڈ محمد سعید کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا تھا، مقدمہ تھانہ ریلوے پولیس خان پور ملتان ڈویژن میں درج کیا گیا تھا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعے کی بنیادی وجہ گیس سلنڈر کا پھٹنا قرار دیا گیا تھا ۔

جس کے بعد  وزیر ریلوے  شیخ  رشید احمد نے ساری  ذمہ داری تبلیغی جماعت کے کارکنوں پر ڈال دی تھی۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ  برس 31  اکتوبرکو صوبہ پنجاب کے شہر لیاقت پور کے قریب تیز گام ٹرین کی 3 بوگیوں میں آگ لگنے  کے نتیجے میں 75 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ 7 اپ تیز گام ٹرین  کراچی سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ لیاقت پور شہر کے قریب یہ  حادثہ  پیش آیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
"پنجاب کو ایسا آئی سی ٹی صوبہ بنانا چاہتی ہوں جہاں ٹیکنالوجی سب کیلئے قابل رسائی ہوں"
وزیراعلیٰ پنجاب کا گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے کا نوٹس؛ ایم ایس برطرف
سینیٹ اجلاس آج، تحریری سوالات معطل کرنے کی تحریک پیش ہو گی
کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، زلزلہ 3.2 شدت کا تھا، زلزلہ پیما مرکز
صحافیوں کی گرانٹ ہو یا دیگرمسائل اس سلسلے کوآگے بڑھائیں گے، سعید غنی
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ سے کراچی پریس کلب کے وفد کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر