Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم کا اہم اقدام

Now Reading:

کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم کا اہم اقدام
بین الاقوامی

کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پا کستان میں کرونا وائرس سے کیسے نمٹا جائے، اس سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان نے مختلف وزارتوں کے درمیان 15 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو ایک ہفتے میں سفارشات تیار کرے گی۔

کورونا وائرس: چین اتنی جلدی ہسپتال کیسے بنا سکتا ہے؟

ذرائع کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں کروناوائرس نے خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں ، چین سے شروع اور پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس جان لیوا مرض میں تبدیل ہوگیا ہے۔

کروناوائرس سے چین میں ہلاکتیں اور متاثرہ افراد کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے جبکہ دیگر ملکوں میں بھی مریضوں میں اس وائرس کی تشخیص سامنے آرہی ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق چین کے شہر ووہان میں دو ہزار پاکستانی طلبہ پھنس گئے ہیں، راستوں اور رابطوں کی بندش کی وجہ سے غذائی قلت کا بھی سامنا ہے۔

 اس کے ساتھ ساتھ چین میں کل بارہ جامعات میں زیر تعلیم سیکڑوں پاکستانی طلبہ نے حکومت سے وطن واپسی میں مدد کی اپیل کر دی ہے۔

اس سلسلے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ گھبرانا نہیں، طلبہ کسی بھی معلومات کے لیے سفارت خانے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ چینی وزارت خارجہ کے ساتھ بیجنگ سے مسلسل رابطے میں ہیں، ووہان میں 500 کے قریب رجسٹرڈ طلبہ ہیں، نان رجسٹرڈ کو شامل کر کے تعداد 800 کے درمیان بنتی ہے، اطلاعات کے مطابق کوئی پاکستانی وائرس سے متاثر نہیں ہے۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بھی کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوگئی ہے، مرنے والی بچی کی عمر 9 ماہ تھی۔

Advertisement

پاکستان اور امریکا سمیت دنیا کے کئی ممالک اپنے ایئرپورٹس پر وائرس سے بچاؤ کے لیےحفاظتی اقدامات کررہے ہیں۔

صرف چین میں وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 106 ہوگئی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزن کم کرنے کے لئے ادویات کا استعمال صحت کیلئے فائدہ مند یا نقصان دہ؟
خواتین زیادہ خراٹے لیتی ہیں یا مرد؟ نئی تحقیق نے سب واضح کردیا
ہمیشہ جواں نظر آنا چاہتے ہیں تو یہ معمولی ساعمل اپنائیں
خواتین معالج سے علاج موت کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
بے وقت کی بھوک میں کیا کھائیں، جو صحت بڑھائے
کافی پینے کے ان نقصانات سے واقف ہیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر