Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گندم کا بحران وفاقی حکومت کی نااہلی ہے، سعید غنی

Now Reading:

گندم کا بحران وفاقی حکومت کی نااہلی ہے، سعید غنی
وائرس

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ گندم کا بحران اس وقت پورے ملک میں ہے جس کی وجہ وفاقی حکومت کی نااہلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے  اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا  کہ صوبہ سندھ میں بحران کی وجہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال تھی جو دس روز تک جاری رہی جسکی وجہ سے جو گندم پنجاب اور بلوچستان کے گوداموں سے اٹھانی تھی وہ وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے نا اٹھ سکی۔

اپنے بیان میں وزیر اطلاعات سندھ نے کہا  کہ ہڑتال ختم ہونے کے بعد اب تک 70 ہزار بوریاں ہم تک آچکی ہیں ،ہماری کوشش ہے کہ اس رفتار کو تیز کریں، آئیند دو چار روز میں ہم اس قلت پر قابو پا لیں گے۔

سعید غنی ے  پی ٹی آئی رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ہماری کوتاہی ہے تو پنجاب میں بحران کی کیا وجہ بنی ؟؟  انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اپنی اس نااہلی کی وجہ سے قوم سے معافی مانگیں۔

Advertisement

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنینے مزید کہا کہ اگر وفاقی حکومت نے ہر ذمہ داری سندھ حکومت پر ڈالنی ہے تو وفاقی حکومت کو استعفیٰ دے کر اپنی نااہلی تسلیم کرنی چاہیے اور عوام کی جان چھوڑنی چاہیے۔

واضح رہے اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  اپنے ایک بیان میں کہا تھا  کہ سندھ حکومت کی کوتاہی کے باعث آٹے  کے ذخیرے میں کمی پیدا ہوئی جبکہ آٹے کی سپلائی اور قیمتوں سے متعلق میڈیا پر منفی پروپیگنڈا چل رہا ہے۔

یاد رہے کہ ملک بھرمیں جاری آٹےکابحران شدت اختیارکرنےلگاہےتاہم انتظامیہ حل نکالنےکے بجائےایک دوسرے پر الزامات  ڈالنےمیں مصروف ہیں۔

ملک بھرمیں قیمتیں بڑھنےکےبعدایک مرتبہ پھرآٹےکابحران سراٹھانےلگاہےاورحکومت اورمتعلقہ اسٹیک ہولڈرزذمہ داری لینےاور مسئلے کا حل تلاش کرنے کے بجائےبحران کا قصوروارایک دوسرے کو ٹھہرارہےہیں۔

چند دن قبل وزیراعظم عمران خان نےصوبائی حکام کوہدایات جاری کی تھیں کہ وہ مہنگی اشیائے خوردونوش کا تدارک کرتے ہوئے عوام کوسستی اشیاکی فراہمی یقینی بنائیں اورناجائزمنافع خوروں کےخلاف کارروائی کریں۔

Advertisement

ملک بھر کےچاروں  صوبوں اوروفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آٹےکاشدید بحران پیدا ہونےکےبعدیہ معاملہ بھی سیاست کی نذرہوگیاہےجہاں تحریک انصاف کی زیرقیادت وفاقی اورپنجاب وخیبرپختونخواکی صوبائی حکومتیں اس بحران کا ذمےدارگندم کی کمی کےسبب سندھ میں حکومت کرنے والی پیپلز پارٹی کو قراردےرہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت بلوچستان کا انوکھا اقدام، انتخابات میں شکست خوردہ 2 امیدوار بھی کابینہ میں شامل
وزیراعظم کی شہر قائد میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی
ایرانی صدر کے دورے کے بعد پاک ایران مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا
پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکہ کا اہم بیان آگیا
صوبوں کی ترقی کے لیے اہم فیصلے کرنے ہوں گے، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر