Advertisement

آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے ایکٹ میں ترامیم کی توثیق

صدر مملکت کا مساجد

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے ایکٹ میں ترامیم کی توثیق کر دی۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے ایکٹ میں ترامیم کی توثیق کر دی ہے جس کے بعد انہیں قانون کی حیثیت حاصل ہو گئی ہے اور اب وفاقی حکومت قانون سازی سے متعلق رپورٹ جلد سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2020, ائیرفورس ایکٹ ترمیمی بل 2020 اور نیوی ایکٹ ترمیمی بل 2020 پر دستخط کئے ہیں۔

بل چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے دستخطوں کے بعد صدر مملکت کو بھجوائے گئے تھے، صدر مملکت کے دستخطوں کے بعد تینوں ترامیم قانون بن گئیں۔

پارلیمنٹ میں اپوزیشن نے ذمہ داری کامظاہرہ کیا

Advertisement

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے ایکٹ میں ترامیم کی توثیق کر دی جبکہ صدر مملکت کے دستخطوں کے بعد تینوں ترامیم قانون بن گئیں مسلح افواج سے متعلق قانون سازی کے تمام مراحل مکمل ہو گئے اب وفاقی حکومت قانون سازی سے متعلق رپورٹ جلد سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سینیٹ کی جانب سے ائیرفورس، نیوی اورآرمی کے ایکٹس میں ترمیم کے بلز کو کثرت رائے سے منظورکیا گیا تھا۔

 پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن نےبل کی منظوری میں حکومت کاساتھ دیاہےجبکہترمیمی بلز کی منظوری کے خلاف جماعت اسلامی، نیشنل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے ارکان نے احتجاج کیا اور ایوان سے واک آؤٹ کیا۔بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیاگیا۔

اس سے قبل آرمی ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظورہواتھا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق آرمی ایکٹ  ترمیمی بل  منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا،اجلاس اسپیکر اسد قیصر کے زیر صدارت  ہوا۔

اس سے پہلےقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سمیت تینوں مسلح افواج سے متعلق سروسز ایکٹ میں ترمیمی بلز متفقہ طور پر منظور کئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version