Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ بلدیہ، نثار مورائی اور عزیر بلوچ کی جے آئی ٹیز پبلک کرنے کا حکم

Now Reading:

سانحہ بلدیہ، نثار مورائی اور عزیر بلوچ کی جے آئی ٹیز پبلک کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو سانحہ بلدیہ فیکٹری، عزیر بلوچ اور نثار مورائی کی جے آئی ٹی رپورٹس پبلک کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس، لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ اور سابق چیئرمین فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی نثار مورائی کی جے آئی ٹی رپورٹس پبلک کرنے کے لیے وفاقی وزیرِ علی زیدی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

غیر ملکی خواتین کو بلیک میل کرنیوالا شاطر ملزم گرفتار

ذرائع کے مطابق عدالت نے حکومتِ سندھ کو تینوں جے آئی ٹی پبلک کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہےکہ سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس،عزیر بلوچ اورنثار مورائی کی جوائنٹ انٹیروگیشن رپورٹ پبلک کرنے کی درخواست تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے دائر کر رکھی ہے۔

Advertisement

علی زیدی کے وکیل کا دوران سماعت کہنا تھا کی سندھ حکومت نے سانحۂ بلدیہ فیکٹری، عزیر بلوچ اور نثار مورائی کے جرائم اور وجوہات جاننے کے لیے وفاقی حکومت سے مدد مانگی ہے، ملزمان کی جے آئی ٹیز میں آئی ایس آئی، ایم آئی، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کے نمائندے شامل تھے، جب جے آئی ٹی نے قتل وغارت گری کی وجوہات کا پتہ لگا لیا تو حکومت چھپا رہی ہے۔

واضح رہے کہ درخواست میں کہا گیا کہ بلدیہ ٹاؤن کی فیکٹری میں 2 سو سے زائد افراد کو زندہ جلا دیا گیا، لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ نے لیاری کو وار زون بنایا ہوا تھا، کراچی میں ہونے والی قتل غارت گری میں جو پولیس اور سرکاری افسران ملوث رہے آج وہ اہم عہدوں پر تعینات ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ سیاستدانوں اور پولیس افسران پر بھی سنگین جرائم کے الزامات ہیں، عزیربلوچ، نثارمورائی کے انکشافات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

عدالت نے تینوں جے آئی ٹی رپورٹس پبلک کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی ہدایت پر قطر سے9سال قبل معاہدے کی دوبارہ منظوری
پنجاب میں کسان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں, اراکین اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے
 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
ننکانہ صاحب میں وقف املاک پرغیرقانونی تعمیرات سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس
اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر