Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہاکی کے فروغ اور ترویج کیلئے پاک فوج کا بڑا اقدام

Now Reading:

ہاکی کے فروغ اور ترویج کیلئے پاک فوج کا بڑا اقدام
ہاکی

پاک فوج نے ملک میں ہاکی کے فروغ اور ترویج  کے لیے بڑا اقدام کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک میں ہاکی کے فروغ اور ترویج  کے لیے  پاک فوج کی جانب سے بڑا اقدام کیا  گیاہے۔

اس سلسلے میں ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں بین الاقوامی معیار کا آسٹرو ٹرف ہاکی اسٹیڈیم تعمیر کیا گیا ہے جس کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افتتاح کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بین الاقوامی معیار کا آسٹرو ٹرف اسٹیڈیم ہاکی کے کھیل کے فروغ  کے لیےسہولیات کی فراہمی کی غرض سے ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں تیار کیا گیا ہے۔

اسٹیڈیم کی تیاری میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی اور آرمی ہیریٹیج فاونڈیشن نے مشترکہ تعاون کیا ہے۔

Advertisement

اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کے مابین اس اسٹیڈیم  میں کھیلا جانے والا افتتاحی ہاکی میچ بھی دیکھا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی کھیل کی بحالی کے لیے ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے اقدامات کو سراہا۔

خیال رہے کہ قومی کھیل ہاکی  کے فروغ کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہ کیے جانےکے سبب یہ کھیل زوال کا شکار ہے  تاہم اس طرح کے اقدامات نوجوانوں کو اس کھیل کی جانب رغبت دلانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قومی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کی ایک بار پھر بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی خواہش
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس نہیں لوں گا، سنیل نارائن
بد قسمتی ہے ہماری حکومت کھلاڑیوں کو سپورٹ نہیں کرتی، بھارتی حریف کو شکست دینے والے شاہ زیب کا شکوہ
خیبر پختونخوا، محکمہ کھیل کے افسران کے تبادلے اور تعیناتی
بھارتی نوجوان نے شطرنج کے عالمی چمپئن چینی کھلاڑی کو چیلنج کر دیا
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کی وجہ بتادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر