Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی 

Now Reading:

لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی 
لائن آف کنٹرول

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاج کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 11 جنوری کو لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بھارتی اشتعال انگیزی اور سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق بھارتی ناظم الامور گوراو اہلوالیا کو ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا اور سارک زاہد حفیظ چودھری نے طلب کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے تحصیل و ضلع کھوئی رٹہ کے گائوں چوکی سے تعلق رکھنے والے چوبیس سالہ محمد اشتیاق شہید ہوگئے۔

بھارتی بیانات جاری فیلگ آپریشن کی طرف اشارہ کرتے ہیں، ترجمان دفترخارجہ

Advertisement

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی  نے بھارت پر 2003 کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرنے کے لیے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنی افواج کو جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کرے اور لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر امن برقرار رکھے۔

ڈی جی ساوٴتھ ایشیا زاہد حفیظ چوہدری نے بھارتی ناظم الامور گورو کو احتجاجی مراسلہ دیا جس میں بتایا گیا ہے کہ  بھارت کی طرف سے 2017 سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی ہے اور اس دوران بھارت کی جانب سے سیکڑوں بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔

مراسلے میں کہا گیا کہ بھارتی فوج شہری آبادیوں کو بھاری اسلحے سے نشانہ بنا رہی ہے، اور 11 جنوری کو بھی بلا اشتعال فائرنگ سے چوکی گاوٴں کے 24 سالہ محمد اشتیاق شہید ہوگئے۔

مراسلے میں تنبیہ کی گئی ہے کہ جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانا انسانی عظمت، بین الاقوامی انسانی حقوق قوانین کی خلاف ورزی ہے، اور علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
آرمی چیف عاصم منیر کی جانب سے شہیدکسٹمزحکام کو بھرپور خراج عقیدت
گورنر سندھ کی جانب سے اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد میں موٹر سائیکل اور چیک تقسیم
ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے، حافظ نعیم الرحمان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر