Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایسا انجکشن جس کے بعد حوریں نظر آنے لگتی ہیں

Now Reading:

ایسا انجکشن جس کے بعد حوریں نظر آنے لگتی ہیں
وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے 2013 کے ہونے والے جلسہ جس  میں وہ اسٹیج سے گر کر زخمی ہوئے تھے کچھ اہم باتیں بتا دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ 2013 میں جب وہ سیڑھی سے گر کر زخمی ہوئے تو شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر عاصم نے ایسا ٹیکا لگایا کہ درد دور ہو گیا اور نرسیں ’حوریں‘ لگنے لگی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے تقریر بھی کردی جو مجھے یاد نہیں، درد دوبارہ ہونے لگا تو ڈاکٹر سے کہا کہ ایک ٹیکا اور لگاؤ۔

عمران خان کے کہنے پر بھی ڈاکٹر عاصم نے انہیں دوبارہ ٹیکہ لگوانے سے انکار کردیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹر کے انکار پر انہوں نے اسے دھمکی دی اور کہا کہ ٹیکہ لگاؤ ورنہ چھوڑوں گا نہیں تاہم ڈاکٹر عاصم نے کہنے کے باوجود دوبارہ ٹیکہ نہیں لگایا۔

Advertisement

یاد رہے کہ 2013 کے انتخابات سے محض چار روز قبل سات مئی کو عمران خان لاہور کے ایک جلسے کے دوران اسٹیج سے گرنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔

ڈاکٹروں کے مطابق تحریک انصاف چیئرمین کے سر کے پچھلے حصے پر زخم آئے تھے۔

عمران خان کو پہلے فضل اسپتال لبرٹی لےجایا گیا تھا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی تھی۔

واضح رہے بعد میں عمران خان کو شوکت خانم اسپتال لے گئے تھے جہاں ان کا مکمل معائنہ کیا گیا تھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بڑی ہلچل؛ علی محمد خان نے اہم اعلان کردیا
سرکاری و نجی اداروں میں کام کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
مولانا کوعوام نے مستردکیا اور وہ بدلہ جمہوریت سے لینا چاہتے ہیں، فیصل کریم کنڈی
کراچی میں دودریا کے قریب خودکشی کی کہانی کانیاموڑ
وزیراعظم مسائل کو جلد حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
سرکاری ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر