Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت یا امریکہ نہیں ، ہمارا مسئلہ ملک کا بگڑا ہوا نظام ہے، سراج الحق

Now Reading:

بھارت یا امریکہ نہیں ، ہمارا مسئلہ ملک کا بگڑا ہوا نظام ہے، سراج الحق
سینیٹر سراج الحق

جماعت اسلامی کے امیر  سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت یا امریکہ نہیں ، ہمار اصل مسئلہ ملک کا بگڑا ہوا نظام ہےاور جب تک نظام تبدیل نہیں ہو گا ملک میں خوشحالی نہیں آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر  سینٹر سراج الحق نے خضدار پریس کلب میں سیاسی جماعتوں کےکارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم متحد ہو تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں مغلوب نہیں کر سکتی ،طاقتور اسٹیبلشمنٹ جس کو چاہتی ہے حکومت میں لاتی ہے اور جس کو چاہے اقتدار سے نکال دیتی ہے ۔

اپنے بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں موجودہ حکومت کے دور میں مہنگائی میں دو سو فیصد اضافہ ہوا ہے، آٹھ کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔

جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ گزشتہ ڈیڈھ سال کے دوران نو لاکھ قابل افراد ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں، جب عوام کے وسائل ان پر خرچ نہیں ہونگے تو مسائل کیسے ختم ہونگے۔

   سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان حکومت 37ارب روپے خرچ کرنے کے بجائے بچا کر واپس کر دیا جبکہ بلوچستان کے صرف ایک محکمہ میں 65 فیصد کرپشن ھوئی تو ترقی کہاں سے آئے گی۔

Advertisement

سراج الحق کا خطاب، حکمرانوں پر کڑی تنقید

سراج الحق کا کہنا تھا کہ امریت کو ہمیشہ سیاسی جماعتوں نے مسلط ہونے کا موقع فراہم کیا، سیاسی جماعتوں میں بھی جمہوریت قائم نہیں چند خاندان پارٹیوں کو بھی پراپرٹی سمجھتے ہیں۔

 جماعت اسلامی کے امیر  سینٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ایران و امریکہ تنازعہ تیسری عالمی جنگ کا سبب بن سکتی ہے جبکہ حالیہ تنازعہ میں پاکستان کو گھوڑوں کا اصطبل نہیں بننا چائیے جبکہ ایران اور سعودیہ کو قریب لانے کے لیے حکومت پاکستان کوشش کریں۔

 واضح رہے اس سے قبل  بھی امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ حکومت کی بیساکھیاں ٹوٹنے والی ہیں کیونکہ ان کی تمام پالیسیاں فیل ہوگئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج کا بلوچستان کےمتاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر ریلیف اور ریسکیو آپریشن
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار باردانہ کی خریداری کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی
پاکستان کےبیلسٹک میزائل پروگرام کےحوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا بیان
دیپال پور میں معمولی تلخ کلامی پر اوباش نوجوانوں کا کمسن بچوں پر وحشیانہ تشدد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر