Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزراعظم کا تمام صوبوں میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے اسپتال بنانے کا فیصلہ

Now Reading:

وزراعظم کا تمام صوبوں میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے اسپتال بنانے کا فیصلہ
فورم

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ملک کے تمام صوبوں میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے اسپتال بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر بون میرو ٹرانسپلانٹ کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز (این آئی بی ڈی) اسپتال بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں پنجاب میں مذکورہ اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں میں 500 بستروں کے بون میرو اسپتال بنائے جائیں گے۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے این آئی بی ڈی کے سربراہ طاہر شمسی سے مشاورت مکمل کرلی۔

ذرائع کے مطابق سندھ، پنجاب، پختونخواہ اور بلوچستان میں اسپتال قائم ہوں گے، ایک یونٹ کی تعمیر پر 6 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ پہلے مرحلے میں پنجاب میں یونٹ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

لاہور کے سرکاری اسپتال کے واش روم میں بچے کی پیدائش

Advertisement

مشاورتی عمل کے دوران ڈاکٹر طاہر شمسی نے پنجاب میں 2 سو بستروں سے اسپتال شروع کرنے کی تجویز دی۔

انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ کے لیے ماہرین اور انفرا اسٹرکچر کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر طاہر شمسی کے مطابق پاکستان میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے اسپتال نجی شعبے میں قائم ہیں، ملک میں سالانہ 10 ہزار خون کے کینسر کے مریض ہوتے ہیں۔ این آئی بی ڈی اب تک 800 بون میرو ٹرانسپلانٹ مکمل کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گذشتہ سال حکومت سندھ نے صوبے میں خون کے کینسر کے مریضوں کا بون میرو ٹرانسپلانٹ کے مفت علاج کیلیے 2 بڑے اسپتالوں کا انتخاب کرلیا تھا جہاں خون کے کینسر کے مریضوں کا مفت علاج کیاجائیگا۔

حکومت سندھ کی جانب سے خون کے کینسر کے علاج کیلیے حکومت سندھ نے سالانہ500 ملین روپے مختص کیے ہیں جو دونوں اسپتالوں کو مساوی جاری کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

جن اسپتالوں میں خون کے کینسر کا مفت علاج کیاجائیگا اس میں نیشنل انسٹیٹوٹ آف بلڈ ڈیزیز اورڈاؤانٹرنیشنل اسپتال شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر